گھارو: جے یو آئی کا صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر فلسطین کے لیئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا قافلہ کی گرفتاری اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام یونٹ گھارو کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ بعد نماز ظہر جمعیت علمائے اسلام یونٹ گھارو کی جانب سے قائد تحریک مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر فلسطینی مسلمان بھائیوں کے لیے امداد لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا جہازوں کو روکنے اور سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت اور دھشت گردی کے خلاف پرجوش نعرے لگائے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد معاہدے کو مسترد گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کی اس موقع پر مولانا سلمان فارسی، مولانا شکیل چانڈیو ،مولانا عبدالرشید و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے اور اس میں شریک 44 ممالک کے 500 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا شرم کا مقام ہے ان لوگوں کے لیے جو امریکہ سے پینگیں بڑھاتے ہیں اور فلوٹیلا کے شرکاء کی گرفتاری کی مذمت نہیں کرتے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلوبل صمود فلوٹیلا کے خلاف
پڑھیں:
اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ
اردن کے فرماں روا اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ عبداللّٰہ دوم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دیگر سینئرحکام کے ہمراہ شاہی مہمانوں کا استقبال کیا، اردن کے فرماں روا کے ہمراہ شہزادی سلمیٰ بنت عبداللّٰہ اور اردن کے سول و عسکری حکام کا وفد بھی تھا۔
شاہ عبداللّٰہ دوم کو جی آئی ڈی ایس کے ڈھانچے، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر بریفنگ دی گئی، پاکستان کی مقامی دفاعی پیداوار، تکنیکی جدت اور دفاعی تعاون کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا گیا۔
—فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آرشاہ عبداللّٰہ دوم نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے، شاہ عبداللّٰہ نے تربیت کے اعلیٰ معیار، پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔
انہوں نے شریک دستوں اور فضائی عملے کی عملی قابلیت و تیاری کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے اردن کے ساتھ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک پُر امن اور مستحکم خطے کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
شاہِ اردن نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ (فرسٹ ڈگری) سے نوازا، ایوارڈ پاکستان اور اردن کے درمیان فوجی تعاون مضبوط بنانے میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللّٰہ دوم اور اردنی عوام کے لیے گہرے احترام اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اورامن و ترقی کی مشترکہ خواہش کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت ووگار ویلِہ اوغلو مصطفیٰ ایوف بھی مہمانوں میں شامل تھے، شاہ عبداللّٰہ اور دیگر معزز مہمانوں نے مشترکہ فائر اور مینوور مشق کا مظاہرہ دیکھا۔