کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے، یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے اس وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں، بلوچستان میں 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کر کے بند 3 ہزار 200 سکول فعال کیے۔ کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، مند میں پہلی ڈاکٹر کی تعیناتی اور بیکڑ ہسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش طبی سہولتوں کی فراہمی کا ثبوت ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے

فائل فوٹوز

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدرِ ریاست بیرسٹر سلطان محمود حلف نہیں لیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔

آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔

صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
  • این ایف سی ایوارڈز، اضافی فنڈز کے باوجود بلوچستان اور خیبر پختونخوا ترقی میں پیچھے
  • چار محاذ، ایک ریاست؛ پاکستان کی بقا کی حقیقی لڑائی
  • بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
  • نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے
  • زیادہ ڈیلیور کرکے دکھائیں گے، کسی کو استثنیٰ نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پی کے  
  • جنات، سیاست اور ریاست
  • بلوچستان میں کوئلے کے کان کنوں کا معاشی استحصال: ایک تحقیقی جائزہ
  • وہ چند ہزار
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز