سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ریاض میں ڈیٹا، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے دو اہم ملاقاتیں اور شرکتیں کیں۔
SDAIA کے صدر سے ملاقاتانہوں نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (SDAIA) کے صدر سے اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں دنیا بھر میں ڈیٹا اور اے آئی کے شعبے میں ہونے والی جدید پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل انفراسٹرکچر زرعی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کرے گا، شزا فاطمہ
اس دوران پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے طلبہ کی تربیت اور پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلیمی اور تکنیکی تعلقات مزید مستحکم ہوسکیں۔
گلوبل سائبر سیکیورٹی فورم 2025 میں خطابشزا فاطمہ خواجہ نے ریاض میں منعقدہ گلوبل سائبر سیکیورٹی فورم 2025 میں بھی شرکت کی، جس میں دنیا بھر سے حکومتی نمائندے، ماہرین اور ٹیکنالوجی لیڈرز شریک ہوئے۔
https://x.
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے اعتماد کو عملی اقدامات سے مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، شہری خدمات کے تحفظ کے لیے مؤثر سائبر سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں اور عالمی سطح پر مربوط ترقی کو سائبر اسپیس میں فروغ دینا بھی وقت کا تقاضا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ سائبر سیکیورٹی کو ’ڈیماکریٹائز‘ کیا جانا چاہیے، یعنی حکومتی انوویشن میں پرائیویسی، شفافیت، آگاہی اور عوامی فیڈبیک کو شامل کیا جانا لازمی ہے، بصورت دیگر ڈیجیٹل ترقی کے ثمرات عوام تک مؤثر انداز میں نہیں پہنچ سکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سائبر سیکیورٹی کسی ایک ملک یا ادارے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالمی سطح کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے لیے بین الاقوامی تعاون، پالیسی سازی اور آگاہی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جدید ڈیجیٹل سیکیورٹی نظام اپنانے اور عالمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ریاض سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی سعودی عرب شزا فاطمہ وفاقی وزیرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض شزا فاطمہ وفاقی وزیر سائبر سیکیورٹی شزا فاطمہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
( ویب ڈیسک )پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں، چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ