اکشے کمار کی بیٹی کیساتھ نازیبا حرکت؛ اداکار کی مودی سرکار سے مدد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔
اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے ممبئی میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اکشے کمار کے بقول ان کی بیٹی نے یہ بات فوری طور پر اپنی والدہ ٹوئنکل کھنہ کو بتائی اور آن لائن گیم بند کر دیا لیکن اس سے میری بیٹی اور ہم والدین کو ایک کڑا سبق ملا ہے۔
اکشے کمار نے مزید کہا کہ سائبر کرائم اب گلی محلے کے روایتی جرائم سے زیادہ خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
اداکار اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ سے بچوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے تجویز دی کی کہ ساتویں سے دسویں جماعت تک ہر ہفتے سائبر ایک پیریڈ بھی لازمی رکھا جائے تاکہ طلبا کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات اور بچاؤ کے طریقے سکھائے جا سکیں۔
اکشے کمار کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو یہ سمجھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ انٹرنیٹ پر اجنبیوں کے ساتھ گفتگو کرتے وقت کتنا محتاط رہنا چاہیے، کیونکہ آن لائن پلیٹ فارمز پر درندہ صفت افراد معصوم ذہنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اکشے کمار نے
پڑھیں:
الریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئےتاریخی ایونٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ریاض کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں سعودی ، انڈونیشیا، چائنہ ، سری لنکا ، انڈیا سمیت کئی ممالک کے نوجوانوں سمیت بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کیلئے کمیونیکیشن اور لیڈر شپ بڑی اہمیت کی حامل ہے آج کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے تقریب کے میزبان سید وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا ہے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا تقریب سے ،، حسن عمران ، ڈاکٹر امین ، احمد حسن ، شاہد شہزاد ، عابد حسین ، محمد موسی ، پروفیسر چین ، اور دیگر نے بھی نے خطاب کرتے ہوئے علم و دانش ، شعور ، لیڈر شپ ، اور کمیونیکیشن کی اہمیت پر زور دیا تقریب کے آخر میں بچوں کے تقریری مقابلے کروائیں گے جن سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کو سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا جبکہ اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔