پی این ایس سی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
(ویب ڈیسک)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔
اس بات کا اعلان کراچی سے جاری اعلامیے میں کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے افسران کو 4 بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بجلی کرنٹ سے 30 اموات، 3 کمپنیوں پر پونے 6 کروڑ کا جرمانہ عائد
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 30 اموات پر جرمانے کردیے۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانے کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی اموات پر کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کرنٹ لگنے سے یہ اموات 24-2023ء میں ہوئیں، کمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق جرمانے لیسکو، گیپکو اور فیسکو کو کیا گیا، متعلقہ کمپنیاں کو 15 دن میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق لیسکو میں 13، گیپکو میں 9 اور فیسکو میں 8 اموات ہوئی ہیں، ان پر بالترتیب 3 کروڑ، 1 کروڑ 75 لاکھ اور 1 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا۔