اٹلی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی ، 20 لاکھ افراد کا تاریخی مظاہرہ، 100 سے زائد شہروں میں ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اٹلی بھر میں فلسطینی عوام کے حق میں ایک تاریخی اور بے مثال مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ ملک کے100 سے زائد شہروں میں عام ہڑتال کی گئی، جس کے دوران نقل و حمل، تعلیمی ادارے اور دیگر اہم شعبے مکمل طور پر معطل رہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے بڑا اجتماع روم میں ہوا جہاںسی جی آئی ایل یونین کے مطابق3 لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے نہ صرف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی بلکہ عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
ملک بھر میں نظام زندگی مفلوج
ہڑتال میں تقریباً 60 فیصد عوام نے شرکت کی
میلان میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا
فلورنس میں مظاہرین نے اسرائیل کی ورلڈکپ کوالیفائر سے معطلی کا مطالبہ کیا
ٹورین، بولونیا، نیپلز سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں
مظاہروں کے دوران بعض مقامات پراسموک بم بھی استعمال کیے گئے۔
احتجاج کا دائرہ یورپ بھر میں پھیلنے لگا
اٹلی کے بعداسپین اور پرتگال میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔
میڈرڈ اور بارسلونا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آنے کی تیاری میں ہیں۔
اسپین کے شہریوں نےاسرائیلی ٹیموں پر بین الاقوامی مقابلوں سے پابندی کا مطالبہ بھی کر دیا ہے
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بھی بڑے مظاہروں کی توقع ہے۔
اسرائیل کی حمایت پر اٹلی کی حکومت پر عوامی دباؤ
مظاہروں کے بعد اٹلی کی حکومت پر اسرائیل کی کھلی حمایت ختم کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف یورپ کو یک زبان ہو کرعملی اقدام کرنا ہوگا۔
یہ مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ فلسطین کا مقدمہ صرف مشرقِ وسطیٰ تک محدود نہیں رہا، بلکہ دنیا بھر کے عوام کی آواز بن چکا ہے۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا مطالبہ
پڑھیں:
ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی
MILAN/PARIS:ناروے نے فٹبال کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 28 برس بعد فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کرلیا۔
میلان میں ہونے والے اہم کوالیفائنگ میچ میں ناروے نے میزبان اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا ٹکٹ کٹوالیا۔
میچ کے ابتدائی لمحات میں اٹلی نے روایتی انداز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی، تاہم دوسرے ہاف میں ناروے نے میچ کا نقشہ یکسر بدل دیا۔
انتونیو نوسا اور ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل حملے کیے جس کے نتیجے میں ناروے نے چار گول اسکور کر کے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
ناروے کی اس تاریخی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شائقین نے زبردست جشن منایا، جبکہ میچ کو دیکھنے کے لیے ناروے کے شہزادہ، شہزادی اور ہزاروں شائقین میلان کے اسٹیڈیم میں موجود تھے، جنہوں نے اپنی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی پر کھلاڑیوں کا بھرپور حوصلہ بڑھایا۔