فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
کراچی:(آئی پی ایس)
پاکستان سے ایک اور کثیرالقومی کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے اپنے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز کی ڈی لسٹنگ پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ پاکستانی پراڈکٹس خریدیں
پی ایس ایکس انتظامیہ کے نوٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے نتیجے میں فلپ مورس کمپنی شیئرز کا 6اکتوبر 2025 سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے انخلا ہوجائے گا۔
نوٹس کے مطابق کمپنی اسپانسرز نے فی شیئر 1300روپے میں بائے بیک کی پیشکش کردی ہے اور کمپنی کی بائے بیک پیشکش 29ستمبر 2026 تک کیلیے موثر بہ عمل ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی کمپنیاں دھاتوں اور معدنیات میں دلچسپی لے رہی ہیں، پاکستان اپنا فائدہ دیکھے گا: سکیورٹی ذرائع اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شیئرز کی ڈی لسٹنگ
پڑھیں:
پاکستان سے پی اینڈ جی کے انخلا کے بعد گلٹ (Gillette)کے آپریشنز بند کرنے کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف کمپنی گِلٹ (Gillette)پاکستان کی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان سے انخلا کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد گِلٹ کے آپریشنز بھی بند کر دیے جائیں گے۔ یہ اقدام کمپنی کی عالمی ری اسٹرکچرنگ حکمتِ عملی کا حصہ ہے، تاہم اس فیصلے نے ملک کے بزنس ماحول اور مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
گِلٹ پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو آگاہ کیا کہ کمپنی کے بورڈ کو پی اینڈ جی نے اپنے فیصلے سے مطلع کر دیا ہے، جس کا مقصد پورٹ فولیو، سپلائی چین اور آرگنائزیشنل ماڈل کو از سرِ نو ترتیب دینا ہے تاکہ زیادہ تیزی سے ترقی اور بہتر منافع حاصل کیا جا سکے۔
رہنما پی ٹی آئی علی محمدخان کا قومی اسمبلی میں اسرائیل کے سمود فلوٹیلا پر حملےاور آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال پر بحث کا مطالبہ
اس سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا تاکہ کاروبار ختم کرنے کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس میں گِلٹ پاکستان لمیٹڈ کو اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کرنے کا امکان بھی شامل ہے، جو قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔
1837 میں قائم ہونے والی پی اینڈ جی پیمپرز، ٹائیڈ، گِلٹ اور ہیڈ اینڈ شولڈرز جیسے عالمی برانڈز کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں مقامی مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشنز بند کیے جائیں گے اور ایک تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے تحت صارفین کو مصنوعات فراہم کی جائیں گی۔
افسران فلاحی منصوبوں پر کڑی نظر رکھیں روزانہ رپورٹس بھی فراہم کریں: سہیل شوکت بٹ
کمپنی کے مطابق ٹرانزیشن مکمل ہونے تک آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے، جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ اس دوران متاثرہ ملازمین کو بیرونِ ملک مواقع دیے جائیں گے یا علیحدگی کے پیکجز فراہم کیے جائیں گے جو مقامی قوانین اور کمپنی پالیسیز کے مطابق ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے انخلا کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ ماہ آن لائن ٹیکسی سروس کریم نے سخت مسابقت اور معاشی مشکلات کے باعث اپنی رائیڈ ہیلنگ سروس بند کر دی تھی۔ اس سے قبل مائیکروسافٹ نے بھی ملک میں آپریشنز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا، جبکہ پچاس سے زائد اسٹارٹ اپس یا تو بند ہو گئے یا اپنے بزنس ماڈل تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے۔
آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے، چوہدری محمد سرور
مزید :