کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جسکا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے 390 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شکتی سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان کے زیر اثر آج کراچی، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
جاری الرٹ کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آنے والا سمندری طوفان "شکتی" گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب کی طرف بڑھ گیا، اسی علاقے میں مزید شدید طوفان میں تبدیل ہوا ہے اور اب اس کا مرکز کراچی سے تقریباً 390 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔
یہ 5 اکتوبر تک مغرب-جنوب مغرب کی طرف بڑھنے اور شمال مغرب اور ملحقہ وسطی شمالی بحیرہ عرب تک پہنچنے کا امکان ہے، 24 گھنٹوں کے دوران دوبارہ مڑ کر مشرق-شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہو جائے گا۔
اس کے زیر اثر آج کراچی،بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے ساحل کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ سمندری حالات خراب سے انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے، ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔
4 اکتوبر کی شام تک سسٹم کے مرکز میں ہوائیں ابتداء میں 110 کلومیٹر بعدازاں 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی، شدید طوفان کی وجہ سے شمالی بحیرہ عرب میں سمندری لہریں انتہائی اونچی رہنے کی توقع ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔