انڈیا فالس فلیگ آپریشن ضرور کرے گا، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ انڈیا فالس فلیگ آپریشن ضرور کرے گا کیونکہ اس کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا " میں پورے یقین سے آپ کو بتا سکتا ہوں کہ بھارت کی طرف سے کسی وقت بھی فالس فلیگ آپریشن ہوسکتے ہیں، یہ اپنے ملک میں بھی فالس فلیگ آپریشن کرسکتے ہیں جس کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈالیں گے، اسی فالس فلیگ آپریشن کو یہ پاکستان کے اندر بڑھائیں گے۔"
ارشد ملک کے مطابق اس وقت انڈیا کی ناؤ ڈوبنے والی ہے اور وہ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف غیر مناسب بیانیہ ڈویلپ کر رہے ہیں جس کے نتائج ان کو بھگتنا پڑیں گے۔
کوالالمپور پہنچنےپر وزیر اعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے’’ایکس‘‘ پر میسیج اور تصاویر شیئر کر دیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فالس فلیگ آپریشن
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔