ماتلی: عوامی شکایت کے ازالے کے لیے کل کھلی کچہری لگانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت ) ڈپٹی کمشنر بدین گلاب لغاری، تعلقہ ماتلی میں عوامی شکایات کے ازالے اور عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے 7 اکتوبر 2025ء بروز منگل صبح 11 بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی کھلی کچہری کی صدارت ڈپٹی کمشنر بدین اور عوامی نمائندے مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس موقع پر ضلع کے متعلقہ محکموں کے افسران بشمول پولیس، صحت، تعلیم، ریونیو، پی پی ایچ آئی، ایجوکیشن ورکس، زراعت، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک، بلڈنگ، ہائی ویز، حیسکو، لوکل گورنمنٹ، نادرا، بی آئی ایس پی، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، پبلک ہیلتھ، ایریگیشن، ڈرینج، سرسو، این آر ایس پی اور دیگر محکموں کے افسران شرکت کریں گے ڈپٹی کمشنر بدین نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکمے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ پہنچیں اور عوامی شکایات کا فوری حل یقینی بنائیں کھلی کچہری کا مقصد ضلع کے عوامی مسائل کو ان کے اپنے علاقے میں بیٹھ کر سننا اور ان کا فوری حل فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری خدمات میں بہتری لائی جا سکے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بدین نے خاص طور پر تعلقہ ماتلی کے تمام شہریوں (جن میں ماتلی کے تمام چھوٹے بڑے شہر اور دیہات شامل ہیں) سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے سامنے رکھیں تاکہ تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر بدین کھلی کچہری
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے
خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کے پیشِ نظر 3 روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حلقہ NA-18 مانسہرہ میں 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے باعث 22، 23 اور 24 نومبر کو تعطیلات ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکولوں کو تین روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں اور امتحانات کا سیزندوسری جانب ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی تعطیلات کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
بلوچستان کے سرد علاقوں میں حکومتی اعلان کے مطابق سرکاری سکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے بند ہوں گے، جہاں طلبہ کو طویل سردیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔
چمن میں جماعت اول سے ساتویں تک سالانہ امتحانات 16 سے 24 نومبر تک جاری ہیں، جبکہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔
پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہیں، اور سکول 13 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے۔
اسموگ کے باعث پنجاب میں سکول جلد بند کرنے کی افواہیںادھر پنجاب میں اسموگ کی شدت کے باعث سکولوں کو قبل از وقت بند کرنے کی افواہیں زیرِ گردش تھیں، تاہم صوبائی حکام نے وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں