مملکت میں کسی بھی ویزا پر موجود شخص اب عمرہ ادا کرسکتا ہے، سعودی حکومت
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا رکھنے والے افراد عمرہ ادا کرنے کے اہل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’ذاتی وخاندانی وزٹ ویزا ، الیکٹرانک سیاحتی ویزا ، ٹرانزٹ ویزا ، ورک ویزا اور دیگر اقسام کے ویزوں‘ پر آنے والے افراد مملکت میں اپنے قیام کے دوران عمرہ ادا کر سکیں گے۔
وزارت نے کہا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کے لیے سہولیات کو مزید مؤثر بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات تک وسیع تر رسائی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی حمایت کرتا ہے جس میں زائرین کو ہرممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔
“الحج والعمرة”:
جميع حاملي التأشيرات بمختلف أنواعها يمكنهم أداء مناسك العمرة خلال وجودهم في المملكة pic.
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) October 5, 2025
بیان میں کہا گیا ’یہ قدم دنیا بھر کے مسلمانوں کی آمد کو آسان بنانے اور انہیں سکون و سہولت کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض ادا کرنے کے لیے مملکت کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے‘۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ سہولیات خادمِ حرمین شریفین اور ولی عہد کی اس خواہش کی عکاسی کرتی ہیں کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک محفوظ اور روحانی ماحول فراہم کیا جائے۔
خیال رہے کہ حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جس کے ادائیگی کے لیے ہر سال دنیا بھر کے مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں جب کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے حج کے سب سے بڑے کوٹے میں سے ایک حاصل ہوتا ہے۔
جولائی میں وفاقی کابینہ نے باضابطہ طور پر حج پالیسی 2026 کی منظوری دی تھی، جس میں حج کے سیزن کے لیے اہم انتظامی، مالی اور لاجسٹک اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سلطنت عمان کا قومی دن، صدر مملکت کا سلطان ہیثم کے نام اہم پیغام
فائل فوٹوصدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطنت عمان کے قومی دن پر سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عمان کی ترقی، سلطان کی دانشمندانہ قیادت کا پیہم ثبوت ہے۔ عمان میں پاکستانی کمیونٹی فعال اور ملک کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر ممنون ہوں۔
کراچیوزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سلطنت...
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، یقین ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کا تعاون خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔