پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی کو گرفتاری سے ایک دن پہلے ملک چھوڑنے کی پیشکش کی گئی تھی، جو بعد میں دوبارہ دہرائی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ آفر برطانوی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ ان کے بقول جب محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو پیشکش کس نے دی تو جواب برطانوی سیکریٹری خارجہ سے لیا جانا چاہیے۔ میرا مقصد صرف عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔

علیمہ خان کا انکشاف ????
4 اگست گرفتاری سے پہلے عمران خان کو برٹش Foreign Secretary کے ذریعے ملک چھوڑنے کی آفر دی گئ۔
محسن نقوی کو نام بتا دیا اب جا کر برٹش فارن سیکریٹری سے پوچھے pic.

twitter.com/9Q4sGU65CE

— Faisal Khan (@KaliwalYam) October 6, 2025

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ 9 مئی سمیت مختلف مواقع پر ہزاروں افراد پر مقدمات قائم کیے گئے اور عمران خان کو بھی جھوٹے کیسز میں الجھایا گیا۔ تاہم ان کے مطابق سائفر، عدت، توشہ خانہ اور القادر جیسے مقدمات اب دوبارہ نہیں چلائے جا سکیں گے کیونکہ حقائق سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدلیہ میں موجود انصاف پسند ججز کھڑے ہوں گے۔ ’بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے جبکہ 16 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر کیس کی سماعت ہوگی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو 50 سال کی سزا بھی دی گئی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ پہلے ہی بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری قید کے دوران فیملی اور بہنوں کے خلاف مہم تکلیف دہ ہے، عمران خان کا جیل سے پیغام

علیمہ خان نے کہاکہ معاشی بحران کے باعث لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، صنعتوں کے نہ لگنے سے روزگار کے مواقع ختم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عدالتیں بدعنوان عناصر کو تحفظ دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بانی پی ٹی آئی برطانوی سیکریٹری خارجہ عمران خان ملک چھوڑنے کی آفر وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی برطانوی سیکریٹری خارجہ ملک چھوڑنے کی ا فر وی نیوز برطانوی سیکریٹری خارجہ ملک چھوڑنے کی علیمہ خان نے عمران خان کو خان کا

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش