فرانس کے وزیراعظم سیبیسٹیئن لیکورنو نے اپنی تقرری کے صرف 26 دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب ایلیزے پیلس نے پیر کی صبح ان کی صدر ایمانوئل میکرون سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد ان کے استعفے کی تصدیق کی۔

خیال رہے کہ فرانس میں دو سال کے دوران یہ پانچویں وزیراعظم کا استعفیٰ سامنے آیا ہے جب کہ ایک سال میں مستعفی ہونے والے تیسرے وزیراعظم ہیں۔

لیکورنو نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ وزیراعظم ہونا ایک مشکل کام ہے لیکن موجودہ حالات میں میرا آگے بڑھنا ناممکن تھا۔ سیاسی جماعتیں سمجھوتے پر تیار نہیں، سب اپنی انا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انھوں نے مختلف سیاسی دھڑوں پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سب ایسے برتاؤ کر رہے ہیں جیسے صرف ان کے پاس ہی اکثریت ہو۔

لیکورنو کی کابینہ کو اپوزیشن نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس میں زیادہ تر وزراء سابق وزیراعظم فرانسوا بیرو کی ٹیم سے ہی لیے گئے تھے۔

مختلف جماعتوں نے اس کابینہ کو مسترد کرنے اور عدم اعتماد کی تحریک چلانے کی دھمکی دی۔

فرانس میں گزشتہ دو برسوں میں یہ پانچواں وزیراعظم ہے جو حکومت سازی میں ناکام رہا۔

دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی (RN) کی رہنما مارین لی پین نے کہا کہ یہ مذاق اب ختم ہونا چاہیے۔ عوام تنگ آ چکے ہیں۔ واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

ایک اور وزیراعظم کے مستعفی ہونے پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو اب تین راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

وہ ایک نیا وزیراعظم مقرر کرسکتے ہیں۔ قومی اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کراسکتے ہیں یا خود ہی مستعفی ہوجائیں۔

لیکورنو کو ایمانوئل میکرون کا سب سے وفادار ساتھی اور آخری حل سمجھا جا رہا تھا۔ ان کی ناکامی کے بعد اب نئے انتخابات ہی زیادہ منطقی راستہ نظر آتے ہیں۔

 تاہم اس سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جماعت کو شدید نقصان اور مارین لی پین کی جماعت کو بڑی کامیابی ملنے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں جولائی 2024 کے بعد سے سیاسی عدم استحکام جاری ہے جب ایمانوئل میکرون نے اکثریت حاصل کرنے کی کوشش میں قبل از وقت انتخابات کروائے مگر نتیجہ ایک منقسم پارلیمان کی صورت میں نکلا۔

میشل بارنیئر نے ستمبر  2024 میں عہدہ سنبھالا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے لیکن تین ماہ بعد دسمبر 2024 میں اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرپانے کے باعث مستعفی ہوگئے۔

ان کے بعد فرانسوا بیرو ملک کے وزیراعظم بنے لیکن وہ بھی نو ماہ بعد جب انھوں نے کٹوتی بجٹ پیش کیا تو ایوان نے مسترد کردیا جس پر انھیں ستمبر 2025 میں مستعفی ہونا پڑا۔

فرانسوا بیرو کے بعد ملک نئے وزیراعظم سیبیسٹیئن لیکورنو قرار پائے لیکن وہ محض 26 دن ہی اس عہدے پر کام کرسکے۔ سیاسی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث وہ بھی مستعفی ہوگئے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایمانوئل میکرون کے بعد

پڑھیں:

ابوظہبی ٹی 10لیگ ؛معین علی کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا

ابوظہبی : اجمان ٹائیٹنز نے 2025 کے ابوظبی ٹی 10 میں نارتھرن واریرز کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی دو میچوں کی ہار کا سلسلہ توڑا۔ کپتان معین علی کی شاندار کارروائی نے چتھروں میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ 119 رنز کے تعاقب میں، ٹائیٹنز 82/4 پر دباؤ میں تھے، لیکن معین علی نے ایک زبردست اوور میں شاندار کارکردگی دکھائی اور دو اوور باقی رہ جانے پر کامیابی حاصل کی۔واریرز نے پہلے سات وکٹوں کے نقصان پر 118رنزبنائے، جہاں جانسن چارلس نے 23 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ وہ بہت تیز رفتار کھیل پیش کر رہے تھے، لیکن اس کے بعد اننگز میں بار بار رکاوٹیں آئیں۔ ضامن خان کی متاثر کن باؤلنگ نے درمیانے اور آخری اوور میں واریرز کے بلے بازوں کو سمیٹ لیا، اور انہوں نےسات وکٹوں کے نقصان پر 118رنز پر اننگ کو ختم کیا۔دوسری جانب یو اے ای بلز نے رائل چیمپس کے خلاف ایک اور مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124/6 کا مجموعہ بنایا۔ پہلے دو میچوں میں شکست کے بعد، چیمپس کو مضبوط کھیل کی ضرورت تھی، لیکن بلز کے اوپر اور درمیانے آرڈر نے دباؤ برقرار رکھا۔فل سالٹ نے 15 گیندوں پر 37 رنز بنائے، جس میں چار چوکوں اور دو چھکوں شامل تھے۔ جبکہ روومان پاول نے 33 رنز بنائے، اور اس نے کرس جارڈن کے خلاف ایک زبردست اوور میں تین چھکے مارے۔ bowlers کی کم بیک کی کوشش کے باوجود، بلز نے 120 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • قبضہ مافیا
  • اسپین؛ کیتھولک چرچ کے بشپ بچے کیساتھ بدفعلی کے الزام پر مستعفی
  • اسپین: کیتھولک بشپ رافیل زورنوزا جنسی زیادتی کے الزام پر مستعفی
  • ابوظہبی ٹی 10لیگ ؛معین علی کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا
  • ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی
  • مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 افسران مستعفیٰ
  • دلہا کیساتھ رقص اور شادی کی رسومات لیکن رخصتی کے وقت دلہن بھاگ گئی
  • وزیر تعلیم پنجاب نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا
  • مجھے اردو یونیورسٹی کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر عہدے سے ہٹایا گیا: جمیل احمد خان
  • جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، افغان مسافر  گرفتار