Jasarat News:
2025-10-07@01:26:52 GMT

مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251007-06-16
کراچی (کامرس رپورٹر)پیر کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 281.40روپے برقرار رہا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 282.

30 روپے پر ہی قائم رہا۔ یورو79پیسے گھٹ کر332.86روپے جبکہ برطانوی پائونڈ73پیسے کے خسارے سے382.73روپے رہا۔سعودی ریال1 پیسہ بڑھکر75.65روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم 77.50روپے پر برقرار رہا۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غزہ کی 100 سالہ خاتون کی جبراً نقل مکانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (انروا) نے بدھ کو بتایا ہے کہ غزہ کی 100 سال سے زائد عمر کی خاتون جازیہ کو جبراً جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔جرت کی داستان غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک لوہے کی کرسی پر بیٹھی تباہ حال سڑک پر چل رہی تھی، ہر گزرتا لمحہ میرے کمزور جسم پر اپنا اثر چھوڑ رہا تھا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ساری زندگی جنگوں میں گزاری ہے۔ میرے وہیل چیئر کو دھکیلنے والے نوجوان ایسے خوفناک مناظر دیکھ چکے ہیں جن کا تصور بھی ممکن نہیں۔اسرائیل نے گذشتہ ہفتے غزہ شہر پر اپنی زمینی یلغار کو مزید وسیع کر دیا۔ مسلسل جاری جنگ نے شہر اور پورے غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ اسرائیلی حملوں نے سب سے زیادہ آباد اس شہر سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو جنم دیا ہے جس پر دنیا بھر سے مذمت کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی پیپرز کا کٹر رْتھ کے ایم فاؤسول اسپتال کے لیے28 لاکھ روپے کے عطیہ کا چیک دے رہے ہیں
  • ایف پی سی سی آئی کے صدر اکرام شیخ فیڈریشن ہاؤس میں یو این ڈو ڈیسک کا افتتاح کر رہے ہیں
  • اشتہار
  • امریکا‘ جہاز کے ملبے سے ملین ڈالر کی مالیت کا خزانہ برآمد
  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5400 روپے کا بڑا اضافہ
  • غزہ کی 100 سالہ خاتون کی جبراً نقل مکانی
  • مہنگائی پر قابو پانے کےلئے ایران میں کرنسی تبدیل
  • گولیمار فردوس مارکیٹ میں چاندی و نگینہ کی دکان لوٹ لی گئی
  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا