عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے
اضافی سکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔تاہم پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس جیل ٹرائل
پڑھیں:
عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں باہر سے چلتا ہوگا، بیرسٹر گوہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ باہر سے چلایا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ عمران خان کے تمام مقدمات دیگر کیسز کی طرح کھلے عام چلائے جائیں، تاکہ وکلا، میڈیا اور عوام کو بھی رسائی حاصل ہو، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق یہ اوپن ٹرائل ہونے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات کو غیر معمولی تیزی سے چلانا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، عمران خان کے ٹرائل کے طریقہ کار نے عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھا دیے ہیں، اور اس سے عوام کا عدلیہ پر اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت گزشتہ 8 ماہ سے التوا کا شکار ہے، ہم ہر سماعت پر اوپن ٹرائل کے حوالے سے سوال اٹھاتے رہتے ہیں۔