data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: پنجاب حکومت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جیل ٹرائل بحال کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس کو اضافی سیکیورٹی انتظامات کے لیے تحریری مراسلہ بھی بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومتِ پنجاب نے 15 ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل جیل سے عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت عمران خان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا تھا۔

تاہم بعد ازاں پنجاب حکومت نے ٹرائل کی منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے دوبارہ جیل ٹرائل بحال کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں سماعت کے موقع پر سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس اور جیل حکام کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جب کہ مقدمے کی کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت آگے بڑھائی جائے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیل ٹرائل

پڑھیں:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال

راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال کردیا گیا، کل سماعت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سیکیورٹی نفری کے لیے خط لکھ دیا جس کے متن میں لکھا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے، مقدمہ میں 109 ملزمان، 150وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سیکورٹی نفری تعینات کی جائے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال ہوگیا ہے، پنجاب حکومت جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹی فکیشن سے دست بردار ہوگئی ہے، کل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں صبح ساڑھے 10 بجے ہوگی۔

پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن استغاثہ کے تین گواہوں کو عدالت میں پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کا جیل ٹرائل دوبارہ شروع، اڈیالہ جیل میں کڑا پہرا
  • عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال
  • عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا
  • عمران خان کے خلاف 9  مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا
  • عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں باہر سے چلتا ہوگا، بیرسٹر گوہر
  • حماس سے مذاکرات ناکام ہوئے تو غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع کردیں گے: اسرائیلی آرمی چیف
  • حکومت نے  عمران خان کا  اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق ایکس (ٹوئٹر)سے رابطے شروع کر دئیے