فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر 3سائنسدانوں کے نام
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس نے فزکس کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا۔رائل سویڈش اکیڈمی کے مطابق 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر فزکس کا نوبیل انعام دیا گیا۔ انعام پانے والوں میں جان کلارک،مشیل ڈیوورینٹ، اورجان مارٹینیس شامل ہیں۔ اکیڈمی کاکہنا ہے کہ فزکس کا نوبیل انعام کوانٹم میکینکس کے میدان میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ پیر کے روز طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا کی نگاہیں امن نوبیل انعام پر مرکوز ہیں کیوں کہ ٹرمپ اس کے زبردستی امیدوار بنے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوبیل انعام
پڑھیں:
غزہ کی 100 سالہ خاتون کی جبراً نقل مکانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (انروا) نے بدھ کو بتایا ہے کہ غزہ کی 100 سال سے زائد عمر کی خاتون جازیہ کو جبراً جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔جرت کی داستان غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک لوہے کی کرسی پر بیٹھی تباہ حال سڑک پر چل رہی تھی، ہر گزرتا لمحہ میرے کمزور جسم پر اپنا اثر چھوڑ رہا تھا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ساری زندگی جنگوں میں گزاری ہے۔ میرے وہیل چیئر کو دھکیلنے والے نوجوان ایسے خوفناک مناظر دیکھ چکے ہیں جن کا تصور بھی ممکن نہیں۔اسرائیل نے گذشتہ ہفتے غزہ شہر پر اپنی زمینی یلغار کو مزید وسیع کر دیا۔ مسلسل جاری جنگ نے شہر اور پورے غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ اسرائیلی حملوں نے سب سے زیادہ آباد اس شہر سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو جنم دیا ہے جس پر دنیا بھر سے مذمت کی جا رہی ہے۔