حیدرآباد میں تاریخ کا سب سے بڑا چلڈرن غزہ مارچ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-1-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حیدرآباد کی جانب سے غزہ وفلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا چلڈرن غزہ مارچ کیا گیا جس میں شہر بھر سے اسکولوں اورمدارس کے طلبہ بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچے شدید گرمی کے باوجود بچوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر طلبہ کے اساتذہ بھی موجود تھے مارچ میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں فلسطین میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے علامتی جنازے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ طلبہ نے مختلف ٹیلبوز کے ذریعے اسرائیلی بربریت کی جانب عالمی اداروں کی توجہ مبذول کرائی بڑی تعداد میں بچے حماس کے شہید قائدین کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے وہ مسلسل اسرائیل کے خلاف اور فسلطین سے یکجہتی کے نعرے بلند کرتے رہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور:اجتماع گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد نماز ادا کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">