کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کیے گئے، پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گندم کی

پڑھیں:

امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف

لاہور:

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کا اینٹوں کے بھٹے کو جدید بنانے کا ماڈل خطے میں مثال بنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’سہیل آفریدی پہلے خود قانون پڑھ لیں‘، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کو لکھے خط پر ردعمل
  • کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات
  •  امریکی قانون ساز مریم نواز کی لیڈر شپ کے معترف، حکومت کو مثالی قرار دیا: عظمیٰ بخاری
  • ضلع ٹنڈوالٰہیار کے کاشتکاروں کیلیے بینظیر ہاری کارڈ کا افتتاح
  • پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا، عظمیٰ بخاری
  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف
  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، ویژنری اقدامات کو سراہا
  • پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے:مریم نواز
  • ن لیگ کے سوا کسی نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، مریم نواز