پاکستان جاپان اور امریکا سمیت 20 ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاکستان جاپان اور امریکا سمیت بیس ممالک کو گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تفصیلات پر مبنی تحریری رپورٹ سینیٹ میں پیش کر دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سینیٹ میں بتایا کہ پاکستان نے 2022 سے اب تک 434 گاڑیاں برآمد کیں، 2022 سے 23 میں 100 ، 23 سے 24 میں 107 ، اور 24 سے 25 میں 227 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیار گاڑیوں کی برآمد سے ایک ارب 41 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔پاکستانی گاڑیاں جاپان، امریکا، چین، قطر، افغانستان، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، لبنان، لائبیریا اور کینیا سمیت بیس ممالک کو برآمد کی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیاں 108 برآمد کنندہ کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک بھجوائی گئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گاڑیاں برا مد
پڑھیں:
ٹیرف و سرمایہ کاری کے ذریعے دیگر ممالک سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور انہی معاشی اقدامات کی بدولت امریکا دنیا میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار ہو چکا ہے، میں نے 8 میں سے 5 جنگوں کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکاہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بیرونی ممالک سے ٹیرف اور سرمایہ کاری کی مد میں کھربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے اور انہی معاشی اقدامات کی بدولت امریکا دنیا میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں سے 5 جنگیں صرف ٹیرف کی دھمکی دے کر رکوائیں ، ان پالیسیوں سے نہ صرف عالمی سطح پر تناؤ میں کمی آئی بلکہ امریکی معیشت کو بھی فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں افراط زر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جو بائیڈن کے دور میں ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی دیکھنے میں آئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔