Jasarat News:
2025-10-10@02:40:10 GMT

ملائیشیا سے تجارتی معاہدے خوش آئند ہیں، شیخ عمر ریحان

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ ملائیشیا کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سب سے بڑی تجارتی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان کا پام آئل کا سب سے بڑا سپلائر ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان خوردنی تیل کی تجارت کا حجم اربوں روپے پر مشتمل ہے اور یہ صنعت پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا شعبہ ہے۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران تعلیم، سیاحت، ہلال فوڈ، چھوٹے و درمیانے کاروبار (SMEs) اور انسدادِ بدعنوانی کے شعبوں میں چھ اہم معاہدے طے پائے، جبکہ ہلال گوشت کی برآمد کے لیے 200 ملین ڈالر کا معاہدہ بھی ہوا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام ملائیشین حکومت سے مشاورت کرکے گھی انڈسٹری کے معاملات اور آزاد تجارت معاہدے (ایف ٹی اے) کی پیچیدگیوں کو درست کریں تاکہ دو طرفہ تجارت آسان ہو۔ چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، ملائیشیا ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل ہوگیا ہے اور وزیراعظم انور ابراہیم کی سربراہی میں ملائیشیا کی پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے مشترکہ منصوبوں کو فروغ ملے گا،جس سے دونوں ممالک بھرپورفائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور امکان ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری کو اس تعاون سے مزید سہولیات ملیں جس سے یہ شعبہ مزید مستحکم ہو اور عوام کو مناسب قیمت پر مصنوعات دستیاب ہو سکیں۔ شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کیلئے صرف حکومت کو ہی نہیں نجی شعبے کو بھی جدوجہد کرنا ہوگی،اس طرح معاشی تعاون و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں گے۔ پی وی ایم ایحکومت اور ملائشین اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان برآمدات، سرمایہ کاری اور روزگار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے درمیان نے کہا کہ

پڑھیں:

مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی میں کشیدگی کا خاتمہ خوش آئند: حافظ عبدالکریم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی اور بیان بازی کے خاتمے پر اتفاقِ رائے کو خوش آئند اور ملک کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی یکجہتی اور سیاسی برداشت کی اشد ضرورت ہے۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی کم ہونا ملک کے لیے نیک شگون ہے۔ حافظ عبدالکریم نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کے کردار کو سراہا، جنہوں نے مصالحت کے عمل میں اہم اور متوازن کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر رہنماؤں کا تعاون اس امر کا ثبوت ہے کہ ملک کی قیادت اب باہمی مفاہمت کے ذریعے آگے بڑھنے کی خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی میں کشیدگی کا خاتمہ خوش آئند: حافظ عبدالکریم
  • پاک ملائیشیا تعلقات کا نیا باب رقم، وزیراعظم کی متحرک قیادت کے باعث سفارتی سطح پر نئی کامیابیاں
  • وزیرِ تجارت کی ملائیشیا میں ملاقاتیں ‘ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر اتفاق
  • پاکستان اور ملائشیا تجارت بڑھانے کے مفید نتائج سامنے آئیں گے،امان پراچہ
  • سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
  • وزیر تجارت کی ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل سے ملاقات، مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ
  • پاکستان اور ملائیشیا اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کیلیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
  • پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری