جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج دوپہر قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کی پلئینگ الیون پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں 2 ریگولر فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ پلئینگ الیون کے لیے عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود اور بابر اعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان کے نام بھی زیر غور ہیں۔ شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پہلے ٹیسٹ

پڑھیں:

سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد، پروٹیز کیخلاف ٹی 20 میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پر بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے، اور قوی امکان ہے کہ وہی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی ہے۔ دونوں حکام قومی ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان جلد ایک اہم مشاورتی اجلاس متوقع ہے۔ امکان ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی وائٹ بال اسکواڈ کا تربیتی کیمپ شروع کیا جائے گا، اور اس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد منظرعام پر آ سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
  • پاکستان، جنوبی افریقا ٹیسٹ؛ 20 وکٹیں کیسے اڑائیں، مینجمنٹ نے سر جوڑ لیے
  • پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میں پچ کیسی ہوگی، ہیڈ کوچ نے واضح کردیا
  • پاک جنوبی افریقا سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف سیریز ، ٹیم میں سینئرز کی واپسی کا امکان نہیں
  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
  • جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
  • جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم میں سینئرز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں
  • سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد، پروٹیز کیخلاف ٹی 20 میں بابر اور رضوان کی واپسی ناممکن