کینسر ہونے سے قبل ہی تشخیص کرنے والا ڈی این اے ٹیسٹ تیار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ صحت مند بافتوں میں جینیاتی تغیر کی نشان دہی کے لیے سادہ چِیک سویب (منہ کے اندر گال سے خلیات لینا) کے استعمال سے کی جانے والی نئی تکنیک کینسر کی روک تھام کے لیے کارگر آلے کے طور پر سامنے لائی جا سکتی ہے۔
ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم (جنہوں نے کنگز کالج لندن کی ٹوئنز یو کے تحقیق کے ساتھ اشتراک کیا) نے نینو ریٹ سیکوئنسنگ کو مزید بہتر بنایا ہے۔ یہ ایک ایسا طریقہ ہے جو سائنس دانوں کو جینیاتی تبدیلیوں کا اتنی درستگی کے ساتھ مطالعہ کرنے دیتا ہے جس کا ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
سومیٹک تغیرات نامی یہ ڈی این اے تبدیلیاں عمر کے ساتھ قدرتی طور پر وقوع پذیر ہوتی ہے اور عموماً بے ضرر ہوتی ہیں۔ البتہ، کچھ تغیرات خلیوں کی نمو کو بڑھنے کی صلاحیت دیتی ہیں یعنی یہ ان ہی تغیرات سے خلیات کی نقل بنا سکتے ہیں۔
ان ٹکڑوں میں کینسر کی ابتدائی اسٹیج بننے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
اس تحقیق کے لئے محققین نے ٹوئنز یوکے کے مطالعے میں حصہ لینے والے 1042 افراد کے گال کے نمونوں کے ساتھ 371 خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے کے لئے نینو سیک کا استعمال کیا۔
اس تجزیے میں گال کے خلیوں میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ تغیرات لیے گئے۔ جن میں 62 ہزار سے زیادہ ایسے جینز شامل ہیں جن کو کینسر کے سبب کے طور پر جانا جاتا ہے، جبکہ 49 جینز میں تغیرات تھے جس نے خلیوں کو بڑھنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ سے گم ہونے والا برطانوی پولیس افسر کا سامان برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: برطانوی پولیس افسر کا گمشدہ سامان ائیرپورٹ پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔
چھٹیوں پر اپنی اہلیہ کے ساتھ کراچی آنے والے برطانوی آفیسر ڈنکن وروی کا قیمتی سامان اور جیکٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرلیا اور انہیں بحفاظت واپس کر دیا۔
ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق برطانوی افسر ڈنکن وروی 5 اکتوبر کو قطر ائیر ویز کی پرواز QR610 سے اپنی پاکستانی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔ امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد وہ پارکنگ ایریا سے روانہ ہوئے مگر غلطی سے اپنی جیکٹ سامان کی ٹرالی پر چھوڑ گئے۔
پولیس کے مطابق جیکٹ میں چابیاں، برطانوی پاؤنڈز، یوکے پولیس سروس کا شناختی کارڈ اور دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جیکٹ اور تمام اشیاء برآمد کر لیں، بعدازاں انہیں بحفاظت ڈنکن وروی کے حوالے کر دیا گیا۔ برطانوی افسر نے پولیس کی تیز اور مؤثر کارروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔