وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انکی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں امن عامہ یقینی بنانے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پرکہا کہ قیام امن کی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کے لئے بیرون ممالک بھی بھیجا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزیدکہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو پاکستان کی صف اول کی فورس بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری امن و امان یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں موجود قدیم اسلحے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیڈرل کانسٹیبلری محسن نقوی نے
پڑھیں:
پشاور : فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش دہشتگردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش دہشتگردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ واقعے میں تینوں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔