امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن نوبیل انعام 2025 سے محروم: ’اب دنیا میں امن کی کوششوں کا کیا ہوگا؟‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2025 کا نوبیل امن انعام حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ متعدد ممالک، بشمول پاکستان، نے انہیں اس عالمی اعزاز کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم نوبیل کمیٹی نے اس سال کا امن انعام وینزویلا کی معروف جمہوری رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو دینے کا فیصلہ کیا جو اپنے ملک میں آمریت کے خلاف جمہوریت، انسانی حقوق اور پرامن سیاسی جدوجہد کی علامت بن چکی ہیں۔
BREAKING NEWS
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the 2025 #NobelPeacePrize to Maria Corina Machado for her tireless work promoting democratic rights for the people of Venezuela and for her struggle to achieve a just and peaceful transition from dictatorship to… pic.
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 10, 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس انعام کے لیے پرامید تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ اگر مجھے یہ انعام نہیں دیا جاتا تو یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ صحافی اجمل جامی نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کہ سو جا، استاد ٹرمپ کے نام۔
جا اپنی حسرتوں پہ آنسو بہا کہ سو جا۔۔
استاد ٹرمپ کے نام https://t.co/AyGvCWz4O6
— Ajmal Jami (@ajmaljami) October 10, 2025
سینئر صحافی اور اینکر حامد میر نے کہا کہ ماریہ نے متعدد دھمکیوں کے باوجود اپنا ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ جمہوریت اُن لوگوں پر انحصار کرتی ہے جو خاموش رہنے سے انکار کرتے ہیں، جو شدید خطرات کے باوجود آگے بڑھنے کی جرأت دکھاتے ہیں، اور جو ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ آزادی کو کبھی بھی معمولی نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ اسے ہمیشہ الفاظ، حوصلے اور عزم کے ساتھ بچانا اور قائم رکھنا چاہیے۔
Maria refused to leave her country despite many threats. Democracy depends on people who refuse to stay silent, who dare to step forward despite grave risk, and who remind us that freedom must never be taken for granted, but must always be defended – with words, with courage and… https://t.co/dyohoTnNiJ
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 10, 2025
خرم اقبال نے لکھا کہ ہم نے بھی نامزد کیا تھا، لیکن ٹرمپ امن کے نوبیل انعام کے حقدار نہیں ٹھہرے۔
ہم نے بھی نامزد کیا تھا، لیکن ٹرمپ امن کے نوبیل انعام کے حقدار نہیں ٹھہرے۔۔!! pic.twitter.com/Kz5ERmMTVs
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 10, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پاکستان، اسرائیل اور کمبوڈیا کا ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کرنا بھی کام نہ آیا۔ وینزویلا کی خاتون کو نوبیل امن انعام مل گیا۔
بریکنگ: وینزویلا کی خاتون کو نوبیل امن انعام مل گیا
پاکستان، اسرائیل، کمبوڈیا کا ٹرمپ کو نامزد کرنا بھی کام نہ آیا pic.twitter.com/KYq92CCFL8
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) October 10, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ اگر ماریا کورینا ماچادو وزٹ ویزا کی درخواست دیتی ہیں تو ٹرمپ اُن پر 20 لاکھ ڈالر فیس لاگو کر سکتے ہیں۔
Trump may slap $2 Million as fee if Maria Corina Machado applies for a visiting visa. https://t.co/ayxRS5xNSr
— Ethirajan Srinivasan ???????????? (@Ethirajans) October 10, 2025
بشارت راجہ لکھتے ہیں کہ بالآخر نوبیل کمیٹی نے امن انعام ایک وینزویلائی خاتون کے حوالے کر دیا۔ یوں پاکستان، اسرائیل اور کمبوڈیا کی طرف سے ٹرمپ کے لیے کی جانے والی اجتماعی دعائیں، التجائیں اور نامزدگیاں سب ’عالمی امن‘ کی طرح بےاثر ثابت ہوئیں۔
بالآخر نوبیل کمیٹی نے امن انعام ایک وینزویلائی خاتون کے حوالے کر دیا یوں پاکستان، اسرائیل اور کمبوڈیا کی طرف سے ٹرمپ کے لیے کی جانے والی اجتماعی دعائیں، التجائیں اور نامزدگیاں سب "عالمی امن" کی طرح بےاثر ثابت ہوئیں۔ pic.twitter.com/NDnbbqX6oQ
— Basharat Raja (@BasharatRaja786) October 10, 2025
اویس منگل والا نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا دل ٹوٹ گیا۔ امن کا نوبیل انعام نہ ملا۔ اب دنیا میں امن کی کوششوں کا کیا ہوگا؟ غزہ امن معاہدے کا کیا ہوگا؟
ڈونلڈ ٹرمپ کا دل ٹوٹ گیا. امن کا نوبل انعام نہ ملا. اب دنیا میں امن کی کوششوں کا کیا ہوگا؟ غزہ امن معاہدے کا کیا ہوگا؟
— Ovais Mangalwala (@ovaismangalwala) October 10, 2025
واضح رہے کہ اس سال نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کو نامزد کیا گیا تھا۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ایک مضبوط امیدوار کے طور پر لیا جا رہا تھا، لیکن وہ امن انعام حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرمپ نوبیل انعام ڈونلڈ ٹرمپ ماریا کورینا مچاڈو نوبیل امن انعامذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹرمپ نوبیل انعام ڈونلڈ ٹرمپ ماریا کورینا مچاڈو نوبیل امن انعام نوبیل امن انعام نوبیل انعام کا کیا ہوگا ڈونلڈ ٹرمپ نامزد کیا انعام کے لکھا کہ ٹرمپ کے کے لیے
پڑھیں:
صرف دو ماہ میں ٹرمپ کے اثاثوں میں 1.1 ارب ڈالر کی کمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں صرف دو ماہ کے دوران 1.1 ارب ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی جریدے فوربز کے مطابق اس کمی کی سب سے بڑی وجہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز میں شدید گراوٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ستمبر 2025 میں ٹرمپ کی مجموعی دولت 3.7 ارب ڈالر تھی، جو اب کم ہو کر 2.6 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے TMTG کے شیئرز 10.18 ڈالر تک گر گئے، جس کے باعث ٹرمپ کی دولت میں نمایاں نقصان ہوا۔
فوربز نے بتایا کہ کرپٹو مارکیٹ میں اچانک مندی نے بھی ان کے اثاثوں کو متاثر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے ستمبر 2025 تک ٹرمپ کی دولت میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری تھی۔ اس اضافہ کے بعد وہ فوربز کی امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201ویں نمبر پر آئے تھے۔