data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے، تاکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگرد سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان، افغان حکومت کے ساتھ اس معاملے کو مسلسل سفارتی سطح پر اٹھاتا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم بارہا یہ زور دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلاٹیلا پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے آزاد ہو چکے ہیں، جبکہ حکومت پاکستان نے جنگ بندی کے لیے قطر، مصر اور سعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی وزیرِاعظم اسحاق ڈارکی اپنے ایرانی ہم منصب سے فون پر گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ سے بھی رابطہ کیا، جس میں غزہ کی صورتحال، حماس کے ردعمل اور امن کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

شفقت علی خان نے مزید بتایا کہ سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور ایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان نے کہ پاکستان

پڑھیں:

یکم تا 3 جمادی الثانی ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ع) منائے جائیں گے، جعفریہ الائنس

ترجمان جعفریہ الائنس علامہ سید باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ ملکی حالات بالخصوص کراچی میں حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایام فاطمیہ (س) کی مجالس و اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ 3 جمادی الثانی یوم شہادت دختر رسول ص حضرت فاطمتہ الزہرا (ع) کی مناسبت سے یکم تا تین جمادی الثانی ایام شہادت عقیدت و احترام سے منائے جائیں گے۔ ترجمان جعفریہ الائنس علامہ سید باقر حسین زیدی کے مطابق ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ع) کے سلسلے میں ملک بھر میں مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، ملکی حالات بالخصوص کراچی میں حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایام فاطمیہ (س) کی مجالس و اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • "ایتھوپیا کا 12 ہزار سال بعد پھٹنے والا آتش فشاں: راکھ کے بادل پاکستان تک، محکمۂ موسمیات نے تاریخی الرٹ جاری کردیا"
  • غیرقانونی عالمی مالیاتی بہاؤ پر قابو پانا ناگزیر ہے: سعودی عرب
  • تعلیمی اداروں سمیت سرکاری ونجی تمام خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • افغانستان اپنے ملک میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان،یورپی یونین
  • پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
  • معاشی بے ضابطگیوں پرآئی ایم ایف رپورٹ ،اپوزیشن اتحادنے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
  • تجارت کی بندش، پاکستان فائدے میں، افغانستان کو بھاری نقصان، 4 ہزار بمبار بھیجنے کی دھمکی ہمارے موقف کی توثیق: دفتر خارجہ
  • یکم تا 3 جمادی الثانی ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (ع) منائے جائیں گے، جعفریہ الائنس
  • افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے مسلسل استعمال ہو رہی ہے، طالبان روکیں: دفتر خارجہ