سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات جواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے،پاکستان کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی، نوبیل انعام پر وائٹ ہا ئو س برہم جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت جنگ بندی کے بعد اسرائیلی انخلا، بے گھر فلسطینی تباہ شدہ گھروں کی طرف لوٹنے لگے جرمن کے چانسلر کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے کانفرنس بلانے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کو نیا ترجمان طاہر حسین
پڑھیں:
شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، آئی جی بلوچستان
اپنے بیان میں آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان پولیس عوام کو پرامن اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس مقصد کے تحت صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اور منظم کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں صوبے کی تمام رینجز میں بلوچستان پولیس نے گزشتہ ہفتے دوران کارروائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں مطلوب اور مفرور ملزمان، اشتہاریوں، موٹر سائیکل چور، منشیات فروشوں اور اسلحہ و ایمونیشن ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران مختلف مقدمات میں نامزد افراد سمیت قتل اور اندھے قتل کے واقعات میں ملوث اہم ملزمان اور ان سے برآمد ہونے والے اسلحہ و دیگر ممنوعہ سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس عوام کو پرامن اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور یہ سلسلہ جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔