سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
حکومت نے سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر محمود اشرفی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کے خلاف افغان سر زمین استعمال کر رہا ہے لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔
وزیر اعلی مریم نواز کی مسقط میں ٹیم سنوکر ورلڈ کپ فائنل میں شاندار فتح پر پوری قوم کو مبارکباد
اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کے خلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جس طرح 9 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔
مزید :