Islam Times:
2025-11-25@05:53:18 GMT

بلاتفریق خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا منشور ہے، ناصر حسین شاہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

پی ٹی آئی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سید ناصر حسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مسائل درپیش ہیں اور کام تعطل کا شکار ہیں، اینٹی کرپشن کی جانب سے مسلسل تنگ کیا جاتا ہے جس سے کام کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔ 

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ شہریوں کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بلاتفریق خدمت پر عمل پیرا ہے، شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی وفد کی جانب سے وزیر بلدیات کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا اور روائتی اجرک پہنائی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ وزیر بلدیات

پڑھیں:

یوم تاسیس کاجلسہ کورنگی عید گاہ گرائونڈ میں ہوگا‘ سعیدغنی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کورنگی نمبر ساڑھے تین پر عیدگاہ گرائونڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اس سال پورے ملک میں پارٹی کا 58 واں یوم تاسیس ضلعی سطح پر منایا جارہا ہے البتہ کراچی کی تنظیم نے کراچی کے تمام اضلاع کا ایک مشترکہ جلسہ کراچی ڈویژن کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میری پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران‘ ذمہ داران‘ کارکنان اور کراچی کے عوام سے اس جلسہ میں شرکت کی خصوصی استدعا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی کے ہمراہ اتوار 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے جلسے کے لیے جلسہ گاہ کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی رؤف ناگوری‘ صدر پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی جانی میمن‘ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سردار خان، حیدر خان، نائب صدر ڈسٹرکٹ کورنگی شیراز وحید، انفارمیشن سیکرٹری احمد رضا اور نعیم شیخ و دیگر پارٹی کے عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کورنگی نمبر ساڑھے تین پر عیدگاہ گرائونڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • امہ کو درپیش مسائل کو اجاگر کرکے ان کوحل کرنا ہماری اجتماعی ذمے داری ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • گورنر سندھ نے ناصر حسین شاہ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دیدی
  • پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • بلدیاتی اداروں کی مالی خودمختاری بڑھانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ناصر حسین شاہ
  • یوم تاسیس کاجلسہ کورنگی عید گاہ گرائونڈ میں ہوگا‘ سعیدغنی
  • وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا
  • وفاقی وزیر نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا
  • پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کے عمل میں رکاوٹ قرار
  • پیپلز پارٹی سندھ میں کسی اور صوبے کے قیام کے مطالبے کو مسترد کرتی ہے، کمیل حیدر شاہ
  • آئی ایم ایف رپورٹ ملکی معاشی نظام کو درپیش حقیقی مسائل کواجاگر کرتی ہے ،عاطف اکرام شیح