امامیہ آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے نو منتخب صدر آئی ایس او کراچی کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
شرکاء نے سابقہ کابینہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیمی تسلسل اور نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ آخر میں امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے دعا کی کہ نئی قیادت اخلاص و استقامت کے ساتھ مشنِ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو آگے بڑھائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کراچی ریجن کے نو منتخب صدر عون رضوی کے اعزاز میں ایک پُرمسرت عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ریجنل آفس موسسہ شہید عارف حسین الحسینی، عباس ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ عشائیے میں آئی ایس او کراچی کے سابقہ ریجنل صدر سروش زیدی اور ان کی کابینہ کے اہم اراکین سمیت سابقینِ امامیہ بشمول سابق صدر میثم عابدی، احسن مہدی اور فدا عباس بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مقررین نے عون رضوی کو صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں آئی ایس او کراچی مزید فعال کردار ادا کرے گی۔ شرکاء نے سابقہ کابینہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیمی تسلسل اور نوجوانوں کی فکری و نظریاتی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ آخر میں امامیہ آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے دعا کی کہ نئی قیادت اخلاص و استقامت کے ساتھ مشنِ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو آگے بڑھائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امامیہ آرگنائزیشن آئی ایس او کراچی
پڑھیں:
وزیراعظم سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر براۓ بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی ہے ۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر بریف کیا۔ وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے وزرات کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔