سعودی سرمایہ کاری وفد کا او آئی سی سی آئی میں اجلاس، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سعودی عرب کے اعلیٰ سطح سرمایہ کاری وفد نے، جس کی قیادت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے کی، کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان بزنس کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب استحکام کی راہ پر ہے اور اصلاحات کے نتیجے میں طویل المدتی پائیداری حاصل کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اب ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جسے عملی معاشی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے کہا کہ تنظیم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ملکی معیشت کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی بڑھتی دلچسپی کو پاکستان پر عالمی اعتماد کی بحالی قرار دیا۔
پی بی سی کی چیئرپرسن ڈاکٹر زیلاف منیر نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی اقتصادی حالات میں بہتری آرہی ہے، زرمبادلہ کی شرح مستحکم ہے اور کاروباری اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری پاکستان میں صنعتی توسیع اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری فضا مثبت ہے اور ملک اپنی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق سعودی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے برآمدات پر مبنی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
پی بی سی کے سی ای او جاوید قریشی نے سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں پر روشنی ڈالی اور اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے اقدامات کو سراہا جو غیر ملکی شراکت داریوں کو فروغ دے رہی ہے۔
شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پاکستان کے ساتھ مملکت کے گہرے تعلقات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو اب پائیدار اقتصادی تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہیے۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور نجی شعبے کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ سعودی۔پاکستان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
او آئی سی سی آئی اور پی بی سی کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے ادارے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تجارتی شراکت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: او ا ئی سی سی ا ئی سرمایہ کاری کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
پاکستان اور جرمنی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز
برسلز: (آئی پی ایس) پاکستان اور جرمنی نے دفاع، سیاسی امور، معیشت، تجارت و سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے برسلز میں چوتھے ای یو انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ یواخِم واڈی فول کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے جرمنی کی جانب سے 2025-26 کے لیے 114 ملین یورو کی فراہمی پر جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا، یہ معاونت ماحولیاتی تبدیلی اور توانائی کے شعبے میں منتقلی، پائیدار اقتصادی ترقی، ووکیشنل ٹریننگ اور سماجی تحفظ جیسے اہم شعبوں پر مرکوز ہے۔
اسحاق ڈار نے جرمن قیادت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے برسلز ہی میں فلپائن کی سیکرٹری آف فارن افیئرز ماریہ تھیریسا پی لازارو سے بھی ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان اور فلپائن کے وزرائے خارجہ نے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر جاری باہمی تعاون پر اطمینان ظاہر کیا اور ایک دوسرے کی نامزدگیوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کردی فیصل آباد: فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے تمام پرانے افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا کوہستان کرپشن اسکینڈل، گرفتار 3ملزمان کی نیب کو پلی بارگین کیلئے درخواست آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض پی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم