Islam Times:
2025-11-26@20:36:58 GMT

6 ہزار امدادی ٹرک غزہ میں داخلے کے منتظر

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

6 ہزار امدادی ٹرک غزہ میں داخلے کے منتظر

اپنے ایک انٹرویو میں فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ہمارے 170 سے زائد اہلکار جاں بحق ہوئے۔صورتحال ہر لمحے بدل رہی ہے، اسلئے غزہ کی پٹی سے ملنے والی تمام سرحدی راہداریوں کو فوری طور پر کھول دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد، فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے UNRWA کے کمشنر جنرل "فلپ لازارینی" نے اعلان کیا کہ وہ اس پٹی میں فوری امداد بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔ فلپ لازارینی نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ UNRWA کے پاس غزہ میں داخلے کے لئے 6,000 امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران بھی وہ ایک لمحے کے لئے چین سے نہیں بیٹھے۔ غزہ کی پٹی میں ہمارے 12,000 کارکنان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ہم نے جنگ کے پہلے دن سے ہی اپنے میدانی کام بند نہیں کئے۔ فلپ لازارینی نے کہا کہ UNRWA کے کارکن غزہ کی پٹی میں انسان دوست امداد کی تقسیم شروع کرنے کے اجازت نامے کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک اور ادویات سمیت ہر چیز کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمارے 170 سے زائد اہلکار جاں بحق ہوئے۔صورت حال ہر لمحے بدل رہی ہے اور غزہ کی پٹی سے ملنے والی تمام سرحدی راہداریوں کو فوری طور پر کھول دینا چاہئے۔

آخر میں اقوام متحدہ کے اس عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل، گزشتہ سال سے ایسے قوانین نافذ کر رہا ہے جو UNRWA کے کارکنوں اور صیہونیوں کے درمیان ہم آہنگی میں رکاوٹ ہیں۔ دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع نے آج دوپہر کو بتایا کہ ہزاروں فلسطینی مہاجرین صلاح الدین اور الرشید سے ہوتے ہوئے غزہ جا رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بہت سے خاندان اور رہائشیوں کو اپنے گھروں اور محلوں کی تباہی کے مناظر دیکھنے پڑ رہے ہیں، کیونکہ اسرائیل نے غزہ شہر کے وسیع حصے کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں غزہ کے مکینوں کی اپنے گھروں کو واپسی وہ رہی ہے۔ مصر میں ہونے والے جنگ بندی کے اس واقعے کی اسرائیلی کابینہ نے جمعہ کی صبح کو منظوری دی۔ یہ معاہدہ اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر کے شرم الشیخ میں چار دن کے غیر مستقیم مذاکرات کے بعد حاصل ہوا، جس میں انقرہ، قاہرہ اور دوحہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا جب کہ امریکہ نے نگرانی کی۔ اس معاہدے میں اسرائیلی و فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فلپ لازارینی غزہ کی پٹی جنگ کے کے لئے کہ جنگ

پڑھیں:

پاکستان یاد آرہا ہے، رجب بٹ کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے اووَر ایکٹنگ قرار دے دی

رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ اُن کی ویڈیو میں اووَر ایکٹنگ ہے۔

رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔

ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔

عجب بٹ اپنے تنازعات اور متنازع ویڈیوز کی وجہ سے تقریباً روزانہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار وہ اووَر ایکٹنگ وجہ سے وائرل ہوئے ہیں جس میں وہ پاکستان اور اپنے دوستوں کو بہت یاد کررہے ہیں۔

ویڈیو میں رجب بٹ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے دوستوں سے کبھی حسد نہیں ہوا لیکن اب وہ اپنے دوستوں پر رشک کرنے لگے ہیں جو لاہور میں مزے کر رہے ہیں، باہر ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہیں، ڈرائیونگ کر رہے ہیں، اکٹھے مزے کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے اپنی بے بسی، غصہ اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جس میں وہ رو بھی رہے ہیں چیخ بھی رہے ہیں۔ صارفین نے اُن کی اس اداکاری پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ بھائی پلیز، اب خودکشی کرلو۔ ایک اور کا کہنا تھا کہ بھائی اووَر ایکٹنگ مت کرو، پلیز۔ ایک نے لکھا، ’ہمیں بالکل بھی ترس نہیں آرہا‘۔ صارفین میں کسی نے رجب کارٹون بھی لکھا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب ویڈیو کے بغیر بھی کرسکتا تھا لیکن پیسے کمانے تھے نا۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے
  • آج آپ کا دن کیسا رہے گا۔؟
  • پاکستان یاد آرہا ہے، رجب بٹ کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین نے اووَر ایکٹنگ قرار دے دی
  • جنوبی سوڈان میں امدادی طیارہ حادثے کا شکار، عملے کے تین ارکان جاں بحق
  • ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا
  • سرکاری مکانوں میں رہائش پذیر یا منتظر وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر
  • غزہ میں قتل عام جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید، امدادی تنظیم کا غزہ میں آپریشن روکنےکا اعلان
  • پاکستان میں ای ویزا نظام متعارف کرا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
  • برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں کو مشورہ