data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید کے کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق دفترِ پریس سیکریٹری برائے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہےکہ سہیل آفریدی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اپنے دفتر طلب کرتے ہوئے صنم جاوید سے متعلق کیس کی مکمل تفصیلات فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کیس کی جامع رپورٹ کل تک ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے تاکہ صورتحال کا واضح انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے نہ صرف صنم جاوید کے کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت طلب کی ہے بلکہ پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ اغوا کے کیس میں فوری رپورٹ جمع کرائی جائے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ صنم جاویدپی ٹی آئی کی سرگرم خاتون رہنما اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قریبی کارکنوں میں شمار کی جاتی ہیں،  وہ مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہیں اور ان کے خلاف توڑ پھوڑ، اشتعال انگیزی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے،  پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق صنم جاوید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صنم جاوید

پڑھیں:

سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بنتے ہی پہلا اقدام، صنم جاوید کے معاملے پر آئی جی طلب

ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فی الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فی الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بنتے ہی پہلا اقدام، صنم جاوید کے معاملے پر آئی جی طلب
  • سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بنتے ہی پہلا اقدام، صنم جاوید کے معاملے پر آئی جی کو طلب کرلیا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صنم جاوید کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا
  • نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کا معاملہ، سلمان اکرم راجہ اور لطف الرحمان عدالت پہنچ گئے
  • نومنتخب وزیر اعلیٰٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ، اپوزیشن ارکان نے ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا
  • سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب