جمعہ کو احتجاج کریں، مجھے پیرول پر رہا کریں، بانی کے جیل سے پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل سے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کل جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے۔ بانی نے افغانستان کے اندر خارجی دہشتگردوں اور ان کے مددگار طالبان سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر پاکستان کے کامیاب حملوں پر بھی اپنی رائے دی ہے اور ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت کی حمایت کی ہے۔
پی ٹی آئی کے بانی نے پنجاب میں کئی روز تک فساد برپا رکھنے والی مذہبی جماعت کے پنجاب پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعہ پر بھی اپنی رائے دی اور مذہبی جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
میڈیا میں شائع ہو چکی رپورٹوں کے مطابق تحریک انصاف کے بانی عمران خان نےایک طرف تو خیبر پختونخوا میں جمعہ 17 اکتوبر کو "احتجاج" کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مجھے پیرول پر رہا کریں، میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کروا دوں گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بانی کی بہن نورین خان نے "بانی کا پیغام" میڈیا کو پہنچایا.
کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی
نورین خان کے مطابق بانی نے جمعہ 17 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں احتجاج کرنے کی ہدایت دی۔
افغانستان کے حوالے سے نورین خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا، ہمارے ملک سے مہاجرین واپس گئے ہیں۔ اس پر تکلیف ہے، وہ تین نسلوں سے یہاں تھے انہیں جلدی اور زبردستی نکالا گیا اس سے ان کے دلوں میں ہمارے خلاف تکلیف ہی ہوگی۔
نورین خان کے مطابق بانی نے کہا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو بھی ہو رہا ہے، سیاستدانوں کاکام ہے وہ اس میں پڑیں، مجھے پیرول پر رہا کریں۔ میں افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا۔
قتل کے مقدمے کا اشتہاری مجرم گرفتار
ایک دوسری میڈیا رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ بانی نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بانی نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
قندھار و کابل میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندستان کی قیادت ختم
بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق بانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے امن قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پیرول پر رہائی دی جائے تو وہ امن کے قیام اور تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
افغانستان اور پاکستان کے درمیان کیا چل رہا ہے
پاکستان نے درجنوں مرتبہ سمجھانے کے بعد افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اشتعال انگیزی کے جواب میں آخر کار کابل اور قندہار میں واقع خارجی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے کر دیئے اور آج پاکستان کی جانب سے رسمی اعلان کیا گیا کہ افغانستان مین موجود خارجی دہشتگردوں کی اعلیٰ قیادت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران دو مرتبہ افغانستان کی طالبان فورسز نے پاکستان کے ساتھ طویل بارڈر پر ایک سرے سے دوسرےسرے تک کئی جگہوں پر حملے کئے جن کے جواب میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بھرپور طاقت کے ساتھ کارروائی کی اور وطنِ عزیز کی سکیورٹی اور سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا۔
ایک اورفتح؛ افغانستان سے آنےوالے30خوارجی جہنم واصل
افغانستان کی درخواست پر سیز فائر
آج شام پاکستان نے افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کی درخواست پر 48 گھنٹے کے لئے سیز فائر کر دیا ہے۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے اس سیز فائر کا رسمی اعلان کیا ہے۔
آج ہی پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے کابل اور قندہار میں طابان فورسز اور ان کی سرپرستی میں محفوظ جنت میں رہنے والے خارجی دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کے متعلق پاکستانی قوم کو اعتماد میں لیا۔
Waseem Azmet
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے،چین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں اور خطے میں موجود چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ چین، جس کی سرحد افغانستان اور پاکستان کے ساتھ مغربی خطے میں ملتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو
بہتر بنانے اور ترقی دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کابل اور اسلام آباد پرامن اور محتاط رہیں گے، اور مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اپنے باہمی خدشات کو مناسب انداز میں حل کرتے رہیں گے تاکہ تنازع میں شدت پیدا نہ ہو۔ گزشتہ اگست میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ڑی نے کابل میں اپنے پاکستانی اور افغان ہم منصبوں سے ملاقات میں تینوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر رابطوں کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔ اس سے چند ہفتے قبل بیجنگ میں ایک غیر رسمی سہ فریقی اجلاس میں چین نے بتایا تھا کہ کابل اور اسلام آباد نے اپنے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔