WE News:
2025-10-18@12:04:22 GMT

جان بولٹن کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

جان بولٹن کون ہیں؟

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ہی سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور  جان بولٹن کے خلاف فردجرم عائد کروا دی ہے۔

جان رابرٹ بولٹن  ایک امریکی وکیل، سفارت کار، اور سیاسی شخصیت ہیں۔

وہ ییل یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔ متعدد ریپبلکن حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، خاص طور پر ایسے عہدوں پر جہاں وہ سفارتکاری اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر کام کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں امریکی صدر بننے کے لائق نہیں، جان بولٹن

جارج ڈبلیو بش کی حکومت میں ان کا کردار نہایت اہم تھا، بالخصوص جب وہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر رہے۔

بولٹن کو خارجہ پالیسی میں سخت گیر مؤقف اختیار کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ امریکی فوجی طاقت کے استعمال، پیشگی حملے ، اور نیوکنزرویٹو نظریات کے حامی مانے جاتے ہیں۔

بولٹن اور ٹرمپ کا تعلق

بولٹن مارچ 2018 میں ٹرمپ انتظامیہ کا حصہ بنے اور قومی سلامتی کے مشیر بنے۔ مگر وہ اس عہدے پر طویل عرصہ نہ رہے۔ ستمبر 2019 میں ان کی رخصتی ہوئی۔ سبب ٹرمپ کے نظریات اور حکومتی پالیسیوں سے اختلاف بتایا گیا۔

بعدازاں، بولٹن نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں اور ان کے طرز حکمرانی پر شدید تنقید کی، اور کہا کہ ٹرمپ صدارت کے عہدے کے لیے نااہل ہے۔

جان بولٹن کی ایک مشہور کتاب The Room Where It Happened 2020 میں شائع ہوئی، جس میں انہوں نے ٹرمپ دور کی خارجہ پالیسی، اندرونی فیصلے اور تنازعات کی تصویر پیش کی۔

جان بولٹن کے خلاف فرد جرم

گزشتہ روز جان بولٹن پر خفیہ دفاعی معلومات کے غیر قانونی استعمال اور منتقلی کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، فیڈرل گرینڈ جیوری نے جمعرات کو جان بولٹن کے خلاف فیصلہ سنایا، جس میں انہیں قومی دفاعی معلومات کو ذاتی ای میل اور چیٹ ایپس کے ذریعے منتقل کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران بولٹن کے قبضے سے ایسی دستاویزات برآمد ہوئیں جن پر “خفیہ” (Classified)، “رازدارانہ” (Secret) اور “اعتماد میں لی جانے والی” (Confidential) کی مہر لگی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے امریکی صدر سے قریبی تعلقات عالمی رہنماؤں کو ’بدترین حالات‘ سے نہیں بچا سکتے، جان بولٹن

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بولٹن نے اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی کئی حساس دستاویزات اپنے ذاتی قبضے میں رکھیں، جو امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

جان بولٹن نے تاحال ان الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

ان کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ بولٹن نے کوئی خفیہ معلومات غیر قانونی طور پر افشا نہیں کیں۔

اگر الزامات ثابت ہوئے تو سابق مشیر کو 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جان بولٹن ڈونلڈ ٹرمپ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جان بولٹن ڈونلڈ ٹرمپ جان بولٹن بولٹن نے

پڑھیں:

امریکی صدر کی حماس کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سنگین دھمکیاں

امریکی صدر کا یہ تازہ بیان حیران کن ہے، کیونکہ چند روز قبل تک ٹرمپ نے حماس کی مجرمانہ گروہوں اور گینگز کے خلاف کارروائیوں کا خیر مقدم کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حماس نے مجرمانہ گروہوں اور برے گینگز کو ختم کیا، یہ مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتا، یہ ٹھیک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مخالفین کے خلاف کارروائی جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حماس کو یہ تازہ دھمکی غزہ میں جاری اندرونی جھڑپوں کے تناظر میں دی ہے۔ یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب غزہ میں حماس نے اسرائیل نواز اور جرائم پیشہ مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ان مسلح گروہوں پر الزام ہے کہ وہ لوٹ مار، جرائم اور اسرائیل کے ساتھ خفیہ روابط میں ملوث تھے۔

جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت ترین الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے تحت قائم امن کو توڑتے ہوئے دوبارہ ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رکھا تو امریکا خود غزہ میں گھس کر حماس کو ختم کر دے گا۔ ٹرمپ کا یہ تازہ بیان حیران کن ہے، کیونکہ چند روز قبل تک ٹرمپ نے حماس کی مجرمانہ گروہوں اور گینگز کے خلاف کارروائیوں کا خیر مقدم کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حماس نے مجرمانہ گروہوں اور برے گینگز کو ختم کیا، یہ مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتا، یہ ٹھیک ہے۔ لیکن تازہ ترین بیان میں ٹرمپ نے اسی کام پر حماس کو تنبیہ کر دی کہ وہ سرکشی سے باز رہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس کے خلاف جنگ میں یوکرین امریکی ٹوما ہاک میزائل کیوں چاہتا ہے؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے سنگین الزامات پر خود کو حکام کے حوالے کردیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر نے سنگین الزامات پر خود کو حکام کے حوالے کردیا
  •  ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن پر فرد جرم عائد
  • ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن پر خفیہ معلومات اہلخانہ سے شیئر کرنے کا الزام، سرینڈر ہوگئے
  • ٹرمپ کے سابق مشیر پر سنگین الزامات، امریکی محکمہ انصاف نے فردِ جرم عائد کردی
  • ٹرمپ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن پر فرد جرم عائد
  • امریکی صدر کی حماس کو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سنگین دھمکیاں
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن پر فرد جرم عائد کردی گئی