Islam Times:
2025-12-05@23:49:32 GMT

موضوع:  آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تخلیقی صلاحیتوں اور فقہی اثرات

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
موضوع:  آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تخلیقی صلاحیتوں اور فقہی اثرات
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی
میزبان: محمد سبطین علوی
پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو
 
موضوعات گفتگو:
آرٹیفیشل انٹیلی جنس مرجعیت کی جگہ لے رہی ہے؟
اے آئی جوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو چھین رہی ہے؟
اے آئی کا استعمال اور فقہی احکام
 
خلاصہ گفتگو:
آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے بچوں کی تخلیقی اور دینی زندگی دونوں پر گہرے منفی اثرات ڈالے ہیں۔ بچوں میں سوچنے اور تخیل کی قوت کم ہو رہی ہے کیونکہ ہر چیز تیار حالت میں مل جاتی ہے۔ اس انحصار نے ان کے ذہن کو سست اور روح کو کمزور کر دیا ہے۔ دینی پہلو سے یہ خطرہ بڑھ گیا ہے کہ نئی نسل اے آئی کو دینی مرجعیت کا متبادل سمجھنے لگے، جبکہ اے آئی نہ علمِ فقہ رکھتی ہے نہ تقویٰ۔ فقہی لحاظ سے جعلی تصاویر، ویڈیوز اور مجسمہ سازی جیسے کام بہتان، غیبت اور تشبہ بالخالق کے زمرے میں آتے ہیں جو حرام ہیں۔ ان ذرائع نے حق و باطل، صدق و کذب کی سرحدیں دھندلا دی ہیں۔ نفسیاتی طور پر انسان حقیقت اور فریب کے درمیان فرق کھونے لگا ہے، جس سے اعتماد، ایمان اور روحانی سکون متزلزل ہو رہے ہیں۔ یہ دور فقہ، تربیت اور ایمان کی نئی بصیرت کا مطالبہ کرتا ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اے آئی

پڑھیں:

عمران کےملاقاتی سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، اعظم نذیر تارڑ

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے کیونکہ رولز میں واضح لکھا ہے کہ ملاقات میں جو بھی بات ہوگی اس کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں سے متعلق ایک بات بہت بار دہرائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اسلام آباد کی جیل آپریشنل نہیں ہوئی، اڈیالہ جیل پنجاب میں ہے اور وہاں بھی ہماری حکومت ہے اس لیے بات ہوتی ہے، جیل مینوئل کے تحت ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رول 265 کے تحت ایک ہفتے میں ایک بار ملاقات ہو سکتی ہے، ملاقات کرنے والوں کی تعداد 6 ہوگی، ہفتے میں ایک چٹھی بھی لکھ سکتے ہیں اور وہ جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے کیونکہ رولز میں واضح لکھا ہے کہ ملاقات میں جو بھی بات ہوگی اس کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک سزا یافتہ مجرم ہیں، قیدی کو بغیر نگرانی کے ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی، رول557 کے تحت اگر سپرنٹنڈنٹ اگر قواعد کے مطابق ملاقات نہ سمجھیں وہ اسے ختم کر سکتے ہیں، اگر سپرنٹنڈنٹ کو امن وامان، نقص امن، انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو آج قانون ہے وہ دہائیوں سے موجود ہے، ایک جج نے ان رولز کو معطل کیا تھا، جب نواز شریف جیل میں تھے تو انہیں اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت تھی مگر کوٹ لکھپت میں اجازت نہیں تھی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس وقت کے وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ایک سزا یافتہ مجرم ہو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی، وہ سپریم کورٹ میں کیس لے کر گئے اور سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ بھی دیا اور اس فیصلے کے تحت انہیں صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا،

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز ایک جیل میں ہونے کے باوجود مل نہیں سکتے تھے، ہم دو وکلا کو ہفتے میں ایک مرتبہ ایک گھنٹے کی ملاقات کی اجازت ملی مگر اس کی شرائط تھیں کہ ہم سے باقاعدہ انڈر ٹیکنگ لی گئی تھی اور ہم نے کبھی ملاقات کے بعد اس حوالے سے انٹرویو نہیں دیے۔

عمران خان کے بطور وزیراعظم دیے گئے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکا جا کر عوامی اجتماع میں جیل سے پنکھے اتروانے کی بات کی تھی۔

ایک سوال پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا یہ بیان کہ ہم نے کابینہ تشکیل دینی ہے یہی مخالفت ہے، آپ ایک طرف کہتے ہیں کہ انصاف چاہتے ہیں مگر خود قانونی فریم ورک میں نہیں آتے، اگر کسی نے جیل توڑنے کی کوشش یا ایسا سوچا بھی تو پھر ریاست اپنا ردعمل دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری شناخت پر اجتماعی سزا کے اثرات اور دیرپا امن کے لیے اصلاحات کی ضرورت
  • سری لنکن فوجی کمانڈر پاکستان کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی صلاحیتوں کے معترف
  • بانی سزا یافتہ، سیاسی گفتگو ہوئی، آج کے بعد عظمیٰ خان کی ملاقات بھی بند: عطا تارڑ
  • چیئرمین سینٹ کی اقوامِ متحدہ کے تعاون سے نمائش میں شرکت
  •  مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کو تنگ کرنے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی، قاری حنیف جالندھری 
  • عمران کےملاقاتی سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے، اعظم نذیر تارڑ
  • طلبہ صلاحیتوں کو اعلیٰ تعلیم‘ روشن مستقبل کی تعمیر پر مرکوز کریں: گورنر پنجاب 
  • اسرائیل میں ایران کا انٹیلی جنس اثرورسوخ
  • اسرائیلی شہر بات یام ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے قبضے میں ہے، میئر کا اعتراف
  • دینی خدمات کا اعتراف، پنجاب حکومت کی طرف سے اعزازیہ کارڈ کی منظوری