data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کا پہلا آل اِن ون کارپٹ واشنگ روبوٹ متعارف کرایا ہے جسے “آر ٹو روبوٹن” کا نام دیا گیا ہے۔

یہ جدید روبوٹ ایک ہی وقت میں ویکیومنگ، واشنگ اور ڈرائینگ کے تینوں مراحل انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے گھروں کی صفائی کا کام نہایت آسان ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، آر ٹو روبوٹ جدید اے آئی نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے جو گھر کے ہر کونے کا درست نقشہ بناتا ہے اور قالین کی ساخت کو پہچان کر خودکار طور پر صفائی کے عمل کو انجام دیتا ہے۔ یہ روبوٹ ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے جو فرش کا مکمل نقشہ تیار کرتا ہے اور ضرورت کے مطابق واشنگ، ڈرائینگ اور ویکیومنگ موڈز کے درمیان خودکار تبدیلی کرتی ہے۔

کمپنی کے مطابق آر ٹو روبوٹ میں 12 جدید سینسرز لگائے گئے ہیں جو قالین کی اقسام، میل کی سطح اور صفائی کی ضرورت کو پہچانتے ہیں۔ روبوٹ صفائی کو تین مرحلوں میں مکمل کرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں انڈسٹریل گریڈ موٹر کے ذریعے قالین سے گردوغبار ہٹایا جاتا ہے، دوسرے مرحلے میں جدید واشنگ سسٹم قالین کو گہرائی تک صاف کرتا ہے، جبکہ آخری مرحلے میں ہائی اسپیڈ ڈرائینگ سسٹم قالین کو خشک کرتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آر ٹو روبوٹ 400 مربع فٹ (تقریباً 37 مربع میٹر) قالین فی گھنٹہ دھونے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے یہ دنیا کا تیز ترین اور مؤثر ترین کارپٹ واشنگ روبوٹ بن گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آر ٹو روبوٹ کرتا ہے

پڑھیں:

چین پاک افغان تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ

چین پاک افغان تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان کی طرف سے 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے نفاذ پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے عارضی جنگ بندی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،فریقین تعمیری مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں گے، جو دونوں اطراف کے مشترکہ مفادات کے مطابق اور علاقائی امن و استحکام کے لئے مفید ہے۔

چین اس فیصلے کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں ۔ چین چاہتا ہے کہ دونوں ممالک تحمل اور احتیاط سے کام لیں ، جامع اور مستحکم جنگ بندی حاصل کریں، مکالمے اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کریں، اور سیاسی حل کے راستے پر واپس آئیں، تاکہ دونوں ممالک اور خطے کے امن و استحکام کو باہمی طور پر برقرار رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چین مستقبل میں بھی پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری اور ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے بھارتی نژاد اعلیٰ امریکی عہدیدار کی جاسوسی الزامات میں گرفتاری، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، امریکاکو روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی کرادی ہلاک مغویوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اسرائیلی وزیراعظم اسرائیلی وزیردفاع کا حماس کو شکست دینےکیلئے فوج کو جامع منصوبہ تیار کرنےکا حکم کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی پابندیاں متعارف کرنے جارہا ہے
  • دبئی‘ خطرناک ڈرائیونگ پر گاڑی ضبط
  • آنر نے روبوٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، مارچ 2026 میں رونمائی متوقع
  • تھریڈز میں گروپ چیٹس کا فیچر صارفین کیلئے متعارف
  • اے آئی اور روبوٹک سسٹم کی حکمرانی، نیسلے نے 16 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا
  • چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی حمایت، امن کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
  • حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ
  • چین پاک افغان تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ
  • ماحولیاتی آلودگی روکنے کیلئے ڈرون سے بھٹوں کی نگرانی کا نیا نظام متعارف