data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251018-05-6

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل جی ایم ایم سی ٹیچنگ اسپتال سکھر ڈاکٹر صالح محمد چنا، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر الطاف اعوان، دیگر ڈاکٹرز و افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سکھر نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا.

انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ اسپتال کیدورے کے دوران کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم نے اسپتال کے احتجاجی ہاؤس جاب افسران سے بھی ملاقات کی اور ایک دو روز میں ان کے مسائل کے حل کی تشفی/ تسلی کرا دی۔ بعد ازاں انہوں نے اسپتال کے سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینوں کا معائنہ کر کے فعالیت کے متعلق استفسار کیا۔ ایڈیشنل ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر الطاف اعوان نے ڈویڑنل کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کی ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین فعال اور بہتر کنڈیشن میں ہیں، اسپتال میں یومیہ تقریباً 3500 مریضوں کا او پی ڈی میں معائنہ کیا جاتا ہے، اس موقع پر ایم ایس نے اسپتال کے بجٹ اشوز، ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتیوں، مردہ خانے کے کولڈ اسٹوریج کی فعالیت و دیگر اشوز کے متعلق بھی آگاہ کیا۔

نمائندہ جسارت

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے اسپتال کے

پڑھیں:

شکارپور روڈ پر بااثر افراد نے زمین پرقبضہ کرلیا، امین اللہ مغل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر کے علاقے شکارپور روڈ نزد دادو چوک کے رہائشی امین اللہ مغل ولد غلام فرید مغل نے بااثر افراد کی جانب سے اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے اْس کے مکان نمبر D-1345 کی 25×3 گز اراضی پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے۔ امین اللہ مغل کے مطابق اس حوالے سے اس نے متعدد مرتبہ تحریری شکایات درج کرائیں، جس پر سٹی سروے اور مختیار کار کی جانب سے تیار کردہ مشترکہ رپورٹ میں بھی واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ متعلقہ قبضہ غیر قانونی ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • سکھر ،صالح پٹ میں پانی کی قلت کے خلاف ہاری احتجاج کررہے ہیں
  • آزاد کشمیر کابینہ کا صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میں اصلاحات کا فیصلہ
  • کراچی کے بعد سکھر میں بھی بغیر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
  • محکمہ صحت ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او ڈاکٹرمقصود گل اپنی نگرانی میں صفائی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
  • ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4کروڑ80لاکھ تک پہنچ گئی
  • سکھر: یوسی 9نیو گوٹھ وارڈ 1میں ڈرینج لائن کا کام آخری مراحل میں داخل ہے
  • سکھر : پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کی پناگاہیں نذر آتش کی جارہی ہیں
  • شکارپور روڈ پر بااثر افراد نے زمین پرقبضہ کرلیا، امین اللہ مغل
  • سکھر: ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں کانسٹیبل جہانزیب شہید،نماز جنازہ اداکردی
  • بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ، تعداد 3303 ہوگئی