کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی۔

سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے ایف ایل میں بشریٰ اختر نے سری لنکا کی نمیشا کماری کی مسلسل فتوحات کو بریک لگاکر ٹائٹل جیت لیا۔

اس فتح کے بعد بشریٰ اختر نے اپنے کوچز، مداحوں اور خاندان والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی۔

انہوں نے کک باکسنگ فیڈریشن پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

https://www.

facebook.com/reel/1332601611609763/

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ججز کا تقرر؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:

گزشتہ روز  ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان  کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن  کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا، جس میں جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی رائے مسترد کردی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس اہم اجلاس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ کا جج لگانے کی رائے دی اور ان کی اس رائے سے جوڈیشل کمیشن کے کسی ممبر نے اتفاق نہیں کیا۔

اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کو سپریم کورٹ جج لگانے کا واحد ووٹ جسٹس منیب اختر نے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی جب کہ اکثریتی فیصلے کے ذریعے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اپنی متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو اکثریتی رائے سے مستقل جج سپریم کورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ایکٹنگ جج سپریم کورٹ تعینات ہیں۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے رولز تشکیل دینے کے لیے اکثریتی رائے سے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ رولز کمیٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق نائیک، علی ظفر، احسن بھون شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’اسٹرینجر تھنگز 5‘ نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہوتے ہی تاریخ رقم کردی
  • پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی
  • ججز کا تقرر؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی
  • لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر
  • انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا
  • پینشن کی عدم ادائیگی پر سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ طیارے نے فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • ترکیہ کے بغیر پائلٹ والے ’لڑاکا طیارے‘ نے پہلی بار فضائی ہدف تباہ کرکے تاریخ رقم کردی
  • ایک ماہ ہوگیا کسی کو بھی بشریٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی: بہن مریم وٹو