Express News:
2025-10-19@13:16:39 GMT

کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں، چیئرمین پی سی بی

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اعصام الحق قریشی نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔

اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری  حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لئے ٹینس فیڈریشن کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

محسن  نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہو ٹینس یا کوئی اور کھیل، کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو جوڑتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نقوی کا

پڑھیں:

محسن نقوی سے علامہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس بند نہ کرنے پر اتفاق  

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی بے گناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی اور بے گناہ کو رہا کیا جائے گا، کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی، قائد اعظم کے پاکستان میں شرپسند عناصر اور انتہا پسندوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بدامنی، انتشار اور انتہا پسندی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے فروغ میں علمائے کرام کی قابل قدر خدمات ہیں، پائیدار امن اور رواداری کے فروغ کے لئے تمام طبقات کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے، دینی تعلیم کا فروغ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی، بھارت کا ترجمان بن گیا،  کھیل کے بجائے سیاست کی زبان بولنے لگا
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اعصام الحق قریشی کی ملاقات
  • نوجوان کرکٹرز کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی پوری توجہ دے سکیں گے: محسن نقوی
  • چیئرمین PCB کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ
  • چیئرمین پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
  • محسن نقوی سے علامہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس بند نہ کرنے پر اتفاق  
  • چیئرمین پی سی بی کا پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
  • قائداعظم کے پاکستان میں انتہاپسندی کی کوئی جگہ نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • تشدد صرف ان پر ہوا جو ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے، وزیرداخلہ محسن نقوی