پشاور میں ٹماٹر سستا، پیاز مہنگی، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، ٹماٹر کی قیمت میں کمی ضرور ہوئی ہے مگر پیاز کی قیمت میں یکدم اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صرف ایک دن میں فی کلو ٹماٹر 40 روپے سستا ہوا ہے جبکہ پیاز 50 روپے مہنگا ہو گیا، پشاور میں فی کلو پیاز کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 160 روپے ہو گئی ہے جب کہ ٹماٹر 280 روپے سے کم ہو کر 240 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود ہے کیونکہ عام مارکیٹوں میں ٹماٹر 250 سے 260 روپے فی کلو جبکہ پیاز 170 سے 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول کے دعوے عملی طور پر کہیں نظر نہیں آتے، مہنگائی کے اس دور میں سبزی، دال اور آٹا تک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام مؤثر بنایا جائے، ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، ورنہ عام شہری کے لیے زندگی گزارنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فی کلو
پڑھیں:
ملک میں ہفتہ وار منہگائی میں 0.22 اضافہ ریکارڈ
— فائل فوٹوادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، منہگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 اشیائےضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 5.62 فیصد مہنگے ہوئے، انرجی سیور2.51 ، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آتے ہی قیمت میں کمی متوقع ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط 92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 328 روپے 53 پیسے فی کلو تھی۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 400 روپے فی کلو تک ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 2.51 اور چاول 1.19 فیصد سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران دالیں، آٹا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔