اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

 ضمنی انتخابات میں این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

 پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 203  سے محمد حنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل مسلم لیگ ن

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، اپنا تعارف نہ کروانے پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس

پشاور:

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دورے کے موقع پر اپنا تعارف نہ کروانے پر پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرلی گئی۔

ایکسپریس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر سے آئندہ 3 یوم میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی دہشت گردی کے شکار اہلکاروں کی عیادت کے لیے25 نومبر 2025 کو اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں آئے لیکن اس دورے کے دوران آپ بہتر طریقے سے حالات کے مطابق اقدامات نہیں کرسکے۔

ڈاکٹر سے کہا گیا ہے کہ آپ نے اپنا تعارف نہیں کرایا اور نہ ہی بریفنگ دی، یہ پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کے انتہائی منافی اقدام ہے لہذا آئندہ 3 روز اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کے پی کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، اپنا تعارف نہ کروانے پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان،جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم کا بھی اعلان
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
  • بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ سلمان ایئربیس پر نئی سہولتوں کا افتتاح کردیا
  • بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی کوشش عوام کے حق پر حملہ ہے، مرکزی مسلم لیگ
  • مرکزی مسلم لیگ کا انٹرا پارٹی الیکشن پہلا مرحلہ مکمل
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا