ایم کیو ایم پنجاب کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) پنجاب کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کی۔
اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا اور تنظیمی سطح پر تیاریوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکاء نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمتِ عملی اور صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے امور پر تفصیلی غور کیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
اس موقع پر زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اور ایم کیو ایم عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔
زاہد ملک نے مزید کہا کہ پارٹی پنجاب کے ہر ضلع میں تنظیمی ڈھانچے کو متحرک کرے گی تاکہ عوامی نمائندگی کو مقامی سطح پر مؤثر بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات بلدیاتی انتخابات ایم کیو ایم
پڑھیں:
ن لیگ کا ضمنی انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹومسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 96 سے بلال بدر چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ پی پی 203 سےحنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔