انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
گورنر ہاؤس میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کا عالمی وقار بحال ہوچکا ہے، اب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکی صدر کا آرمی چیف کو عزت دینا پاکستان کی عزت ہے، امریکہ میں ہمارے آرمی چیف کا تاریخی خیرمقدم قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، قائداعظم کا فرمان آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آزادی ان کا مقدر بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ مودی کی طاقت اور تکبر کا زوال شروع ہوچکا ہے۔ جو تکبر کرتا ہے، اللہ اسے دنیا میں عبرت بنادیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ظلم و جبر کے ذریعے کشمیر، بلوچستان اور کے پی میں دہشت پھیلائی، بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی کشمیری رہنما یا تو شہید کردیئے گئے یا پابندِ سلاسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بنے گا، وزیراعظم پاکستان آج کشمیر کے مقدمے کو پوری قوت سے دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی وقار بحال ہوچکا ہے، اب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، امریکی صدر کا آرمی چیف کو عزت دینا پاکستان کی عزت ہے، امریکہ میں ہمارے آرمی چیف کا تاریخی خیرمقدم قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام اور معیشت کی بحالی قیادت کی دانشمندانہ حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔ ہمارا آرمی چیف حافظِ قرآن ہے، یہ اللہ کی خاص عنایت ہے۔ یہی فیلڈ مارشل انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں، پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے، یومِ سیاہ ہمیں ظلم کے خلاف جدوجہد اور حق کے لیے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی کے بعد خطے میں بھارتی بالادستی کا دور ختم ہوگیا ہے، پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی سرزمین، اصول اور نظریہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پاکستان کی آرمی چیف
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان