data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ننکانہ صاحب : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، مقدس مقامات پر حاضری ہر مذہب کے ماننے والے کا حق ہے، پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب آنے والے تمام یاتریوں کو خوش آمدید کہے گی، فلڈ ایمرجنسی میں بروقت ایکشن سے بڑے نقصان سے بچاﺅ ممکن ہوا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سکھ یاتریوں یاتریوں کو

پڑھیں:

عالمی برادری کی جانب سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط پر خاموشی افسوسناک ہے، گورنر گلگت بلتستان

 کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ 78 سالوں سے کشمیری اپنے بنیادی حق سے محروم اور ظلم وستم کا نشانہ ہیں۔ 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر قبضہ کر کے بھارت نے ظلم کی داستان رقم کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ 78 سالوں سے کشمیری اپنے بنیادی حق سے محروم اور ظلم وستم کا نشانہ ہیں۔ 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر قبضہ کر کے بھارت نے ظلم کی داستان کا نیا باب رقم کیا۔ کشمیر کے باسی بھی قربانیوں کی تاریخ رقم کر رہے ہیں مگر اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔ گلگت بلتستان کے عوام کا دِل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے بھارت کے غاصبانہ تسلط پر خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے۔ اس خطہ کا امن کشمیریوں کو انکا حق دینے میں پوشیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کاروبار کرنا مشکل، رکاوٹیں کھڑی کرنا آسان ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
  • بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، عظمی بخاری
  • معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی
  • عالمی برادری کی جانب سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط پر خاموشی افسوسناک ہے، گورنر گلگت بلتستان
  • گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں، عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کا گندم سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ
  • پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری
  • کوئی کام کئے ہوں تو "دِکھتے" ہیں اور بہت سوں کو "دُکھتے" ہیں، عظمیٰ بخاری
  • بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات: بھارت سے 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے