سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب نے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا جب کہ پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 آج پنجاب اسمبلی میں پیش ہو گا۔

بل کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی،متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلی، وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔

متن کے مطابق اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لئے پالیسی و گائڈلائن طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی، اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔

متن میں کہا گیا کہ اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔

اس میں کہا گیا کہ ااتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی، اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار ہو گا، ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایکزیکٹیو افسر ہو گا۔

اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے، ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا اختیار کو فروغ کے لئے کرے گی

پڑھیں:

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا ملک کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کیا  ہے۔رپورٹ کے مطابق مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔  دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

  • سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کا ملک کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
  • ترکیہ کی علامہ اقبالؒ کی رہائشگاہ کی بحالی کیلئے تعاون کی پیشکش
  • پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کےلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
  • بنگلہ دیش کا بھارت کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے نئی بٹالینز تشکیل دینے کا فیصلہ
  • میزان بینک اور ماسٹر کارڈ کی کراس بارڈر ادائیگیوں کو فروغ
  • وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق
  • وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پارٹی قیادت کی ملاقات، بانی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق