حیدرآباد،پیپلزپارٹی ایکسٹینشن کالونی میں گیس کی فراہمی معطل،مکین پریشان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-2-11
حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) کئی ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کئے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز قاسم آباد مین روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے اور گیس بحالی تک دھرنا دینے کافیصلہ علاقہ مکین کئی ماہ سے گیس کی بندش اور صرف بھاری بھرکم بل باقائدگی سے بھیجنے پر بپھر گئے مسلسل کئی ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کو لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور خواتین گھروں میں کھانا بنانے سے محروم ہو کر رہ گئی ہیں، ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا مہنگے داموں ایل پی جی خریدنی پڑ رہی ہے جس کے باعث ان کا گھریلو بجٹ متاثر ہو کر رہ گیا ہے، ایک طرف گیس کی فراہمی بند ہے اور دوسری طرف بھاری نا جائز بل بھیجے جارہے ہیں، علاقے کے رہائشی سینئر صحافی جاوید علی کے مطابق گیس کمپنی کے عزیز خان،الطاف شیخ،اشفاق گوپانگ، انجینئر نیک محمد سمیت تمام متعلقہ افسران کو بارہا مشکلات سے آگاہ کرنے باوجود گیس نہیں کھولی جارہی اور وہ صرف یہ کہہ کر جان چھڑالیتے ہیں کہ کل سدرن گیس کی ٹیم پہنچ جائے گی مگر سال گزرنے پر آج تک کوئی نہ آیا جس کے باعث علاقہ مکینوں بالخصوص خواتین، بچوں اور ضعیف العمر افراد شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور سلو میٹرکے نام پر سیکڑوں روپے کے اضافی چارجز پر مبنی بلوں کے اجرا نے ان کا جینا محال کر دیا ہے اور کوئی بھی سیاسی، لسانی، مذہبی یا قوم پرست جماعت گیس بندش ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں، یہ لوگ صرف الیکشن کے دوران ووٹ لینے آتے ہیں پھر عوام کو بھول جاتے ہیں، علاقہ کے لوگوں نے چیف جسٹس پاکستان، وزیر گیس و پیٹرولیم سیصورتحال کے کا نوٹس لینے اورپیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں فوری طور پر گیس کی فراہمی شروع کرائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس کی فراہمی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔