Jasarat News:
2025-10-28@02:29:29 GMT

حیدرآباد ،جی سی یونیورسٹی میں یوم سیاہ کشمیر منایاگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-2-13
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ کشمیر ساتھ منایا گیا۔یہ تقریب ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر عبدالرزاق لاڑک کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی آرائیں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”27 اکتوبر ایک غم اور درد کا دن ہے۔ ہم ہر حال میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان عالمی سیاسی و جیو اسٹریٹجک منظرنامے میں ایک اہم کردار رکھتا ہے، اور یہ وقت ہے کہ ہم کشمیر کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔”انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کا مؤثر جواب دیا ہے، ”ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، یہ ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان انصاف اور امن کے لیے پرعزم ہے۔ آج بھارت اپنی ظالمانہ کارروائیوں کے باعث دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔”اس موقع پر ڈینز پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنان شیخ اور پروفیسر ڈاکٹر مخدوم محمد روشن صدیقی نے بھی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر شاہنواز منگی نے کشمیر کے مسئلے کے تاریخی اور سیاسی پہلوؤں پر لیکچر دیا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پر زور دیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان بشمول پروفیسر ڈاکٹر آغا عماد نبی، ڈاکٹر نیاز سومرو، ڈاکٹر شیبا ساجد، فیکلٹی اراکین اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔طلبہ نے سندھی، اردو اور انگریزی میں پرجوش تقاریر پیش کیں جن میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔تقریب کا اختتام یونیورسٹی احاطے میں یکجہتی ریلی سے ہوا، جس میں شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پروفیسر ڈاکٹر

پڑھیں:

اسلامی روحانی مشن پاکستان کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر پروفیسر محمد مقصود الٰہی نقشبندی کے سالانہ تین روزہ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78سال: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا گیا
  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78سال: پاکستان سمیت دنیا بھر میںیوم سیاہ منایا گیا
  •  ترکیہ کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی  انقرہ میں یومِ سیاہ کی تقریب
  • کشمیر ڈے پر دفتر خارجہ میں تقریب، بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت
  • جموں وکشمیرمیں بھارتی تسلط کے خلاف دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں یوم سیاہ منایاگیا
  • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی، تقریب اور ریلی
  • جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے
  • کشمیری قابض بھارتی فوجی جارحیت کیخلاف آج د نیا بھر میں یوم سیاہ منار ہے ہیں
  • اسلامی روحانی مشن پاکستان کے سر پرست اعلیٰ ڈاکٹر پروفیسر محمد مقصود الٰہی نقشبندی کے سالانہ تین روزہ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں