پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور فروغ: میٹا کا تعاون مزید بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ای کامرس شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وفد کی قیادت میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر رافیل فرانکل نے کی، جنہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے مواقع اور استعداد کو سراہتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مستقبل میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی ان معیشتوں میں شامل ہے جو ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جب کہ آئی ٹی اور آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اب 3.
وزیرِ تجارت نے مزید بتایا کہ حکومت نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی شکل دینے جا رہی ہے، جس کے تحت 2030 تک 20 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہدف مقرر کی گئی ہے۔ اس موقع پر جام کمال خان نے میٹا کو مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال (AI Ethics)، ڈیجیٹل سیفٹی اور ای کامرس اسٹینڈرڈز میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے نیشنل اے آئی پالیسی 2025 اور ڈیجیٹل نیشنل پاکستان ایکٹ کے تحت مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اہم پیش رفت کی ہے اور اب توجہ نوجوانوں کے لیے اے آئی اسکلنگ پروگرامز پر مرکوز ہے۔
میٹا وفد نے اس موقع پر پاکستان کے ڈیجیٹل بزنسز اور ایس ایم ایز کے لیے تربیتی پروگرامز میں شمولیت کا عندیہ دیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے اختراع (Innovation)، محفوظ آن لائن ماحول اور معاشی بااختیاری کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: آئی ٹی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی، جارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلی تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ، تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلی مریم نواز نے نیدرلینڈز کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق پارٹی کے اندر لڑائی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کوئی ملوث ہے تو اس کو باہر رکھا جائے،نواز شریف پی ٹی آئی کے ساتھ اب کوئی فیض حمید نہیں، منفی سیاست چھوڑ دے، طارق فضل چوہدریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم