پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم فائٹر ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مداخلت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ رک گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان لڑائی کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ اگر وہ جنگ کریں گے تو امریکا ان کے ساتھ تجارتی معاہدے نہیں کرے گا۔
ٹرمپ نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، “میں بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جا رہا تھا۔ مودی سے میری بڑی اچھی دوستی ہے، میں ان کا احترام کرتا ہوں، وہ ایک قاتل ہے اور بہت سخت ہے، اسی طرح پاکستان کا وزیراعظم بھی بہترین انسان ہے۔ ان کے پاس ایک فیلڈ مارشل ہے جو بہت زبردست فائٹر ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “مجھے خبر ملی کہ سات طیارے مار گرائے گئے ہیں، دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں اور ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں۔ میں نے مودی کو فون کیا اور کہا کہ ہم آپ سے تجارتی معاہدہ نہیں کر سکتے کیونکہ آپ جنگ شروع کر رہے ہیں۔ پھر میں نے پاکستان کو کال کی اور یہی بات کہی۔ دونوں نے کہا ہمیں لڑنے دیں۔ یہ بہت سخت لوگ ہیں۔”
ٹرمپ نے کہا، “میں نے مودی سے کہا، آپ بہت اچھے دکھتے ہیں، مگر آپ سخت آدمی ہیں۔ وہ بولے، نہیں، ہم لڑیں گے۔ لیکن صرف دو دن بعد دونوں ملکوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ہم سمجھ گئے ہیں اور جنگ رک گئی۔ کیا یہ حیران کن نہیں؟”
انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا، “آپ سوچتے ہیں کہ بائیڈن ایسا کر سکتا تھا؟ میرا نہیں خیال!”۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع ترکیہ کایوم جمہوریہ، صدرمملکت اور وزیراعظم کی ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اُڑا دیں، وحشیانہ بمباری سے بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید بھارتی پروپیگنڈا مشینری ایک بار پھر فتنہ الخوارج کی حمایت میں سرگرم عدالت کا علی امین کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اصول بنا لیا ہے کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: چیئرمین نیبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر آج ہی سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کانفرنس شریک میں عالمی رہنماؤں اوربین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :